Sunan At-Tirmidhi 2025صحیح
ہر ایک کے منہ پر اس کی طرف داری کرنا
حدیث نمبر: 2025
حَدَّثَنَا هَنَّادٌ، حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّ مِنْ شَرِّ النَّاسِ عِنْدَ اللَّهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ ذَا الْوَجْهَيْنِ ، قَالَ أَبُو عِيسَى: وَفِي الْبَابِ عَنْ أَنَسٍ، وَعَمَّارٍ، وَهَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ.
ابوہریرہ (رض) کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : قیامت کے دن اللہ کی نظر میں دو رخے شخص سے بدتر کوئی نہیں ہوگا ١ ؎۔
امام ترمذی کہتے ہیں : ١ - یہ حدیث حسن صحیح ہے، ٢ - اس باب میں انس اور عمار (رض) سے بھی احادیث آئی ہیں۔
تخریج دارالدعوہ : صحیح البخاری/المناقب ١ (٣٤٩٤) ، والأدب ٥٢ (٦٠٥٨) ، صحیح مسلم/فضائل الصحابة ٤٨ (٢٥٢٦) ، سنن ابی داود/ الأدب ٣٩ (٤٨٧٢) (تحفة الأشراف : ١٢٥٣٨) ، و مسند احمد (٢/٤٥٥) (صحیح )
وضاحت : ١ ؎ : دو رخے شخص سے مراد ایسا آدمی ہے جو ایک گروہ کے پاس جائے تو اسے یہ یقین دلائے کہ تمہارا خیرخواہ اور ساتھی ہوں اور دوسرے کا مخالف ہوں ، لیکن جب دوسرے گروہ کے پاس جائے تو اسے بھی اسی طرح کا تاثر دے۔
قال الشيخ الألباني : صحيح صحيح الجامع (2226)
صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني : حديث نمبر 2025
Sayyidina Abu Hurairah (RA) reported that Allah’s Messenger ﷺ said, “Surely, the worst of men in the sight of Allah on the Day of Resurrection is the two-faced.” [Bukhari 6058, Muslim 2526] --------------------------------------------------------------------------------