Sunan At-Tirmidhi 1992صحیح
مزاح کے بارے میں
حدیث نمبر: 1992
حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ، حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ شَرِيكٍ، عَنْ عَاصِمٍ الْأَحْوَلِ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَهُ: يَا ذَا الْأُذُنَيْنِ ، قَالَ مَحْمُودٌ: قَالَ أَبُو أُسَامَةَ: يَعْنِي مَازَحَهُ، وَهَذَا الْحَدِيثُ حَدِيثٌ صَحِيحٌ غَرِيبٌ.
انس بن مالک (رض) سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے ان کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا : اے دو کان والے ! محمود بن غیلان کہتے ہیں : ابواسامہ نے کہا، یعنی آپ ﷺ نے اس سے مزاح کیا۔
امام ترمذی کہتے ہیں : یہ حدیث صحیح غریب ہے۔
تخریج دارالدعوہ : سنن ابی داود/ الأدب ٩٢ (٥٠٠٢) ، ویأتي في المناقب ٥٦ (برقم : ٣٨٢٨) (تحفة الأشراف : ٩٣٤) ، و مسند احمد (٣/١١٧، ١٢٧، ٢٤٢، ٢٦٠) (صحیح )
قال الشيخ الألباني : صحيح مختصر الشمائل (200)
صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني : حديث نمبر 1992
Sayyidina Anas ibn Malik (RA) reported that the Prophet ﷺ said to him, “O one with two ears!” Mahmud said on the authority of Usamah that Anas (RA) meant to say that he was joking. [Abu Dawud 5002]