Sunan At-Tirmidhi 1904صحیح
خالہ کے ساتھ نیکی کرنا
حدیث نمبر: 1904
حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ وَكِيعٍ، حَدَّثَنَا أَبِي، عَنْ إِسْرَائِيلَ. ح قَالَ: وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ وَهُوَ ابْنُ مَدُّوَيْهِ، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى، عَنْ إِسْرَائِيلَ، وَاللَّفْظُ لِحَدِيثِ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ الْهَمْدَانِيِّ، عَنْ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: الْخَالَةُ بِمَنْزِلَةِ الْأُمِّ ، وَفِي الْحَدِيثِ قِصَّةٌ طَوِيلَةٌ، وَهَذَا حَدِيثٌ صَحِيحٌ.
براء بن عازب (رض) سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : خالہ ماں کے درجہ میں ہے ، اس حدیث میں ایک طویل قصہ ہے۔
امام ترمذی کہتے ہیں : یہ حدیث صحیح ہے۔
تخریج دارالدعوہ : صحیح البخاری/الصلح ٦ (٢٦٩٩) ، والمغازي ٤٣ (٤٢٤١) (في کلا الوضعین في سیاق طویل) (تحفة الأشراف : ١٨٠٣) (صحیح )
قال الشيخ الألباني : صحيح، الإرواء (2190)
صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني : حديث نمبر 1904
Sayyidina Bara ibn Aazib (RA) reported that the Prophet ﷺ said, “The maternal aunt is of the status of the mother.” [Bukhari 2699]