Sunan At-Tirmidhi 425صحیح

ظہر کے بعد دو رکعتیں پڑھنا

حدیث نمبر: 425
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيل بْنُ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ:‏‏‏‏ صَلَّيْتُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَكْعَتَيْنِ قَبْلَ الظُّهْرِ وَرَكْعَتَيْنِ بَعْدَهَا قَالَ:‏‏‏‏ وَفِي الْبَاب عَنْ عَلِيٍّ، ‏‏‏‏‏‏وَعَائِشَةَ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ أَبُو عِيسَى:‏‏‏‏ حَدِيثُ ابْنِ عُمَرَ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ.
عبداللہ بن عمر (رض) کہتے ہیں کہ میں نے نبی اکرم ﷺ کے ساتھ ظہر سے پہلے دو رکعتیں ١ ؎ اور اس کے بعد دو رکعتیں پڑھیں۔
امام ترمذی کہتے ہیں : ١- اس باب میں علی (رض) اور عائشہ (رض) سے بھی احادیث آئی ہیں، ٢- ابن عمر کی حدیث حسن صحیح ہے۔
تخریج دارالدعوہ : تفرد بہ المؤلف ویأتي برقم : ٤٣٢ (تحفة الأشراف : ٧٥٩١) (صحیح)
وضاحت : ١ ؎ : اس سے پہلے والی روایت میں ظہر سے پہلے چار رکعتوں کا ذکر ہے اور اس میں دو ہی رکعت کا ذکر ہے دونوں صحیح ہیں ، حالات و ظروف کے لحاظ سے ان دونوں میں سے کسی پر بھی عمل کیا جاسکتا ہے۔ البتہ دونوں پر عمل زیادہ افضل ہے۔
قال الشيخ الألباني : صحيح، صحيح أبي داود (1138)
صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني : حديث نمبر 425
Sayyiidina Ibn Umar (RA) said, “I prayed with the Prophet ﷺ two raka’at before and two after the zuhr.”