Sunan At-Tirmidhi 415صحیح
جو شخص دن اور رات میں دن اور رات میں بارہ رکعتیں پڑھنے کی فضلیت
حدیث نمبر: 415
حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ، حَدَّثَنَا مُؤَمَّلٌ هُوَ ابْنُ إِسْمَاعِيل، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ، عَنْ أَبِي إِسْحَاق، عَنْ الْمُسَيَّبِ بْنِ رَافِعٍ، عَنْ عَنْبَسَةَ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ، عَنْ أُمِّ حَبِيبَةَ، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ صَلَّى فِي يَوْمٍ وَلَيْلَةٍ ثِنْتَيْ عَشْرَةَ رَكْعَةً بُنِيَ لَهُ بَيْتٌ فِي الْجَنَّةِ، أَرْبَعًا قَبْلَ الظُّهْرِ وَرَكْعَتَيْنِ بَعْدَهَا، وَرَكْعَتَيْنِ بَعْدَ الْمَغْرِبِ، وَرَكْعَتَيْنِ بَعْدَ الْعِشَاءِ، وَرَكْعَتَيْنِ قَبْلَ صَلَاةِ الْفَجْرِ قَالَ أَبُو عِيسَى: وَحَدِيثُ عَنْبَسَةَ، عَنْ أُمِّ حَبِيبَةَ فِي هَذَا الْبَابِ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ، وَقَدْ رُوِيَ عَنْ عَنْبَسَةَ مِنْ غَيْرِ وَجْهٍ.
ام المؤمنین ام حبیبہ (رض) کہتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : جو شخص رات اور دن میں بارہ رکعت سنت پڑھے گا، اس کے لیے جنت میں ایک گھر بنایا جائے گا : چار رکعتیں ظہر سے پہلے، دو رکعتیں اس کے بعد، دو مغرب کے بعد، دو عشاء کے بعد اور دو فجر سے پہلے ۔
امام ترمذی کہتے ہیں : عنبسہ کی حدیث جو ام حبیبہ (رض) سے مروی ہے اس باب میں حسن صحیح ہے۔ اور وہ عنبسہ سے دیگر اور سندوں سے بھی مروی ہے۔
تخریج دارالدعوہ : صحیح مسلم/المسافرین ١٤ (٧٢٩) ، سنن ابی داود/ الصلاة ٢٩٠ (١٢٥٠) ، سنن النسائی/قیام اللیل ٦٦ (١٧٩٧، ١٧٩٨) ، سنن ابن ماجہ/الإقامة ١٠٠ (١١٤١) ، ( تحفة الأشراف : ١٥٨٦٢) ، مسند احمد (٦/٣٢٦، ٣٢٧، ٤٢٦) ، سنن الدارمی/الصلاة ١٤٤ (١٤٧٨) (صحیح)
قال الشيخ الألباني : صحيح، ابن ماجة (1141)
صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني : حديث نمبر 415
Sayyidah Umm Habibah (RA) reported that Allah’s Mesenger ﷺ said, “He who prays in a day and night twelve raka’at, a house is built for him in paradise: four raka’at before zuhr, two raka’at after it, two raka’at after maghrib, two raka’at after isha and two raka’at before fajr on the morrow.”