Sunan At-Tirmidhi 276صحیح
سجدے میں اعتدال
حدیث نمبر: 276
حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ، حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ، أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ، عَنْ قَتَادَةَ، قَال: سَمِعْتُ أَنَسًا، يَقُولُ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: اعْتَدِلُوا فِي السُّجُودِ وَلَا يَبْسُطَنَّ أَحَدُكُمْ ذِرَاعَيْهِ فِي الصَّلَاةِ بَسْطَ الْكَلْبِ قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ.
انس (رض) کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : سجدے میں اپنی ہیئت درمیانی رکھو، تم میں سے کوئی نماز میں اپنے دونوں ہاتھ کتے کی طرح نہ بچھائے ۔
امام ترمذی کہتے ہیں :
یہ حدیث حسن صحیح ہے۔
تخریج دارالدعوہ : صحیح البخاری/المواقیت ٨ (٥٣٢) ، والأذان ١٤١ (٨٢٢) ، صحیح مسلم/الصلاة ٤٥ (٤٩٣) ، سنن ابی داود/ الصلاة ١٥٨ (٨٩٧) ، سنن النسائی/الافتتاح ٨٩ (١٠٢٩) ، والتطبیق ٥٠ (١١٠٤) ، و ٥٣ (١١١١) ، سنن ابن ماجہ/الإقامة ٢١ (٨٩٢) ، ( تحفة الأشراف : ١٢٣٧) ، مسند احمد (٣/١٠٩، ١١٥، ١٧٧، ١٧٩، ١٩١، ٢٠٢، ٢١٤، ٢٣١، ٢٧٤، ٢٧٩، ٢٩١) ، سنن الدارمی/الصلاة ٥ ٧ (١٣٦١) (صحیح)
قال الشيخ الألباني : صحيح، ابن ماجة (892)
صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني : حديث نمبر 276
Qatadah said that he heard Sayyidina Anas - say that Allah’s Messenger said, “Observe moderation in prostration. None of you must stretch his forearms like a dog.”