Sunan At-Tirmidhi 222صحیح
عشاء اور فجر کی نماز با جماعت پڑھنے کی فضلیت
حدیث نمبر: 222
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، أَخْبَرَنَا دَاوُدُ بْنُ أَبِي هِنْدٍ، عَنْ الْحَسَنِ، عَنْ جُنْدَبِ بْنِ سُفْيَانَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: مَنْ صَلَّى الصُّبْحَ فَهُوَ فِي ذِمَّةِ اللَّهِ، فَلَا تُخْفِرُوا اللَّهَ فِي ذِمَّتِهِ . قَالَ أَبُو عِيسَى: حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ.
جندب بن سفیان (رض) سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : جس نے فجر پڑھی وہ اللہ کی پناہ میں ہے تو تم اللہ کی پناہ ہاتھ سے جانے نہ دو ١ ؎۔
امام ترمذی کہتے ہیں :
حدیث حسن صحیح ہے۔
تخریج دارالدعوہ : صحیح مسلم/المساجد ٤٦ (٦٥٧) ، ( تحفة الأشراف : ٣٢٥٥) ، مسند احمد (٤/٣١٢، ٣١٣) (صحیح)
وضاحت : ١ ؎ : یعنی : بھرپور کوشش کرو کہ اللہ کی یہ پناہ حاصل کرلو ، یعنی فجر جماعت سے پڑھنے کی کوشش کرو تو اللہ کی یہ پناہ ہاتھ سے نہیں جائے گی ، ان شاء اللہ۔
قال الشيخ الألباني : صحيح، التعليق الرغيب (1 / 141 و 163)
صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني : حديث نمبر 222
Sayyidina Jundub ibn Sufyan (RA) narrated that the Prophet ﷺ said, “He who offers the fajr with the congregation is in Allah’s protection. Hence, do not miss Allah’s protection.”