Sunan At-Tirmidhi 215صحیح
جماعت کی فضیلت
حدیث نمبر: 215
حَدَّثَنَا هَنَّادٌ حَدَّثَنَا عَبْدَةُ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: صَلَاةُ الْجَمَاعَةِ تَفْضُلُ عَلَى صَلَاةِ الرَّجُلِ وَحْدَهُ بِسَبْعٍ وَعِشْرِينَ دَرَجَةً ، قَالَ: وَفِي الْبَاب عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ، وَأُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ، وَمُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ، وَأَبِي سَعِيدٍ، وَأَبِي هُرَيْرَةَ، وَأَنَسِ بْنِ مَالِكٍ. قَالَ أَبُو عِيسَى: حَدِيثُ ابْنِ عُمَرَ حَسَنٌ صَحِيحٌ، وَهَكَذَا رَوَى نَافِعٌ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّهُ قَالَ: تَفْضُلُ صَلَاةُ الْجَمِيعِ عَلَى صَلَاةِ الرَّجُلِ وَحْدَهُ بِسَبْعٍ وَعِشْرِينَ دَرَجَةً . قَالَ أَبُو عِيسَى: وَعَامَّةُ مَنْ رَوَى عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّمَا قَالُوا: خَمْسٍ وَعِشْرِينَ، إِلَّا ابْنَ عُمَرَ، فَإِنَّهُ قَالَ: بِسَبْعٍ وَعِشْرِينَ.
عبداللہ بن عمر (رض) کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : باجماعت نماز تنہا نماز پر ستائیس درجے فضیلت رکھتی ہے ۔
امام ترمذی کہتے ہیں : ١- ابن عمر (رض) کی حدیث حسن صحیح ہے، ٢- اس باب میں عبداللہ بن مسعود، ابی بن کعب، معاذ بن جبل، ابوسعید، ابوہریرہ اور انس بن مالک (رض) سے بھی احادیث آئی ہیں، ٣- نافع نے ابن عمر سے مرفوعاً روایت کی ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : صلاۃ باجماعت آدمی کی تنہا نماز پر ستائیس درجے فضیلت رکھتی ہے۔ ٤- عام رواۃ نے (صحابہ) نبی اکرم ﷺ سے پچیس درجے نقل کیا ہے، صرف ابن عمر نے ستائیس درجے کی روایت کی ہے۔
تخریج دارالدعوہ : صحیح البخاری/الأذان ٣٠ (٦٤٥) ، و ٣١ (٦٤٩) ، صحیح مسلم/المساجد ٤٢ (٦٥٠) ، سنن النسائی/الإمامة ٤٢ (٨٣٨) ، سنن ابن ماجہ/المساجد ١٦ (٧٨٩) ، ( تحفة الأشراف : ٨٠٥٥) ، موطا امام مالک/ صلاة الجماعة ١ (١) ، مسند احمد (٢/١٧، ٦٥، ١٠٢، ١١٢) ، سنن الدارمی/الصلاة (٥٦) (صحیح)
قال الشيخ الألباني : صحيح، ابن ماجة (789)
صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني : حديث نمبر 215
Sayyidina Ibn Umar (RA) reported that Allah Messenger ﷺ said, “Salah offered with the congregation is twenty-seven ranks more excellent than that offered individually.”