Sunan At-Tirmidhi 3922صحیح

مدینہ منورہ کی فضیلت کے بارے میں۔

حدیث نمبر: 3922
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ، عَنْ مَالِكٍ. ح وحَدَّثَنَا الْأَنْصَارِيُّ، حَدَّثَنَا مَعْنٌ، حَدَّثَنَا مَالِكٌ، عَنْ عَمْرِو بْنِ أَبِي عَمْرٍو، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ طَلَعَ لَهُ أُحُدٌ،‏‏‏‏ فَقَالَ:‏‏‏‏ هَذَا جَبَلٌ يُحِبُّنَا وَنُحِبُّهُ، ‏‏‏‏‏‏اللَّهُمَّ إِنَّ إِبْرَاهِيمَ حَرَّمَ مَكَّةَ وَإِنِّي أُحَرِّمُ مَا بَيْنَ لَابَتَيْهَا . قَالَ أَبُو عِيسَى:‏‏‏‏ هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ.
انس بن مالک (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ کو احد پہاڑ نظر آیا تو آپ نے فرمایا : یہ ایسا پہاڑ ہے کہ یہ ہم سے محبت کرتا ہے اور ہم اس سے، اے اللہ ! ابراہیم نے مکہ کو حرام کیا اور میں اس (مدینہ) کی دونوں پتھریلی زمینوں کے بیچ کے حصہ کو حرام قرار دے رہا ہوں ۔
امام ترمذی کہتے ہیں : یہ حدیث حسن صحیح ہے۔
تخریج دارالدعوہ : صحیح البخاری/الجھاد ٧١ (٢٨٨٩) ، وأحادیث الأنبیاء ١١ (٣٣٦٧) ، والمغازي ٢٨ (٤٠٨٣، ٤٠٨٤) ، والاعتصام ١٦ (٧٣٣٣) ، صحیح مسلم/الحج ٨٥ (١٣٦٥) (تحفة الأشراف : ١١١٦) ، و مسند احمد (٣/١٤٠، ١٤٩، ٢٤٠) (صحیح)
قال الشيخ الألباني : صحيح
صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني : حديث نمبر 3922
Sayyidina Anas ibn Maalik (RA) reported that on seeing Uhud, Allah’s Messenger ﷺ said, “This Mountain loves us and we love it. O Allah, surely, Ibrahim declared Makkah to be sacred and I declare sacred that which lies between the two rocks (Madinah).” [Ahmed 12612, Muslim 1365]