Sunan At-Tirmidhi 3903ضعیف
قریش و انصار کی فضیلت
حدیث نمبر: 3903
حَدَّثَنَا عَبْدَةُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْخُزَاعِيُّ الْبَصْرِيُّ، حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ، وَعَبْدُ الصَّمَدِ، قَالَا: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ ثَابِتٍ الْبُنَانِيُّ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، عَنْ أَبِي طَلْحَةَ، قَالَ: قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَقْرِئْ قَوْمَكَ السَّلَامَ فَإِنَّهُمْ مَا عَلِمْتُ أَعِفَّةٌ صُبُرٌ . قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ.
ابوطلحہ (رض) کہتے ہیں کہ مجھ سے رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : تم اپنی قوم ١ ؎ کو سلام کہو، کیونکہ وہ پاکباز اور صابر لوگ ہیں جیسا کہ مجھے معلوم ہے ۔
امام ترمذی کہتے ہیں : یہ حدیث حسن صحیح ہے۔
تخریج دارالدعوہ : تفرد بہ المؤلف ( تحفة الأشراف : ٣٧٧٤) (ضعیف) (سند میں محمد بن ثابت بنانی ضعیف راوی ہے، مگر اس کا دوسرا ٹکڑا شواہد کی بنا پر صحیح ہے، الصحیحة ٣٠٩٦)
وضاحت : ١ ؎ : یعنی : قوم انصار کو سلام کہو ، اس میں انصار کی فضیلت ہے۔
قال الشيخ الألباني : ضعيف، لكن، الصحيحة منه الشطر الثاني، المشکاة (6242)
صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني : حديث نمبر 3903