Sunan At-Tirmidhi 3886صحیح
حضرت عائشہ (رض) کی فضیلت
حدیث نمبر: 3886
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعِيدٍ الْجَوْهَرِيُّ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ الْأُمَوِيُّ، عَنْ إِسْمَاعِيل بْنِ أَبِي خَالِدٍ، عَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ، أَنَّهُ قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ مَنْ أَحَبُّ النَّاسِ إِلَيْكَ ؟ قَالَ: عَائِشَةُ ، قَالَ: مِنَ الرِّجَالِ ؟ قَالَ: أَبُوهَا . قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ مِنْ هَذَا الْوَجْهِ مِنْ حَدِيثِ إِسْمَاعِيل، عَنْ قَيْسٍ.
عمرو بن العاص (رض) سے روایت ہے کہ انہوں نے عرض کیا : اللہ کے رسول ! لوگوں میں آپ کو سب سے زیادہ محبوب کون ہے ؟ آپ نے فرمایا : عائشہ ، انہوں نے پوچھا : مردوں میں ؟ آپ نے فرمایا : ان کے والد ۔
امام ترمذی کہتے ہیں : یہ حدیث اس سند سے یعنی اسماعیل کی روایت سے جسے وہ قیس سے روایت کرتے ہیں حسن غریب ہے۔
تخریج دارالدعوہ : تفرد بہ المؤلف، وانظر ماقبلہ ( تحفة الأشراف : ١٠٧٤٥) (صحیح)
صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني : حديث نمبر 3886