Sunan At-Tirmidhi 3878صحیح
حضرت خدیجہ کی فضیلت
حدیث نمبر: 3878
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ زَنْجُوَيْهِ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: حَسْبُكَ مِنْ نِسَاءِ الْعَالَمِينَ: مَرْيَمُ ابْنَةُ عِمْرَانَ، وَخَدِيجَةُ بِنْتُ خُوَيْلِدٍ، وَفَاطِمَةُ بِنْتُ مُحَمَّدٍ، وَآسِيَةُ امْرَأَةُ فِرْعَوْنَ . قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ صَحِيحٌ.
انس (رض) سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : ساری دنیا کی عورتوں میں سے تمہیں مریم بنت عمران، خدیجہ بنت خویلد، فاطمہ بنت محمد، اور فرعون کی بیوی آسیہ کافی ہیں ١ ؎۔
امام ترمذی کہتے ہیں : یہ حدیث صحیح ہے۔
تخریج دارالدعوہ : تفرد بہ المؤلف (تحفة الأشراف : ١٣٤٦) (صحیح)
وضاحت : ١ ؎ : یعنی یہ چاروں عورتیں ساری دنیا کی عورتوں سے افضل ہیں اور پیروی و اقتداء کے لائق ہیں۔
قال الشيخ الألباني : صحيح، المشکاة (6181)
صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني : حديث نمبر 3878