Sunan At-Tirmidhi 3848صحیح
حضرت سعد بن معاذ کے مناقب
حدیث نمبر: 3848
حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ، أَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ، أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ، يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ وَجَنَازَةُ سَعْدِ بْنِ مُعَاذٍ بَيْنَ أَيْدِيهِمْ: اهْتَزَّ لَهُ عَرْشُ الرَّحْمَنِ . قَالَ: وَفِي الْبَابِ عَنْ أُسَيْدِ بْنِ حُضَيْرٍ، وَأَبِي سَعِيدٍ، وَرُمَيْثَةَ. قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ.
جابر بن عبداللہ (رض) کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو کہتے ہوئے سنا : اور سعد بن معاذ (رض) کا جنازہ (اس وقت لوگوں کے سامنے رکھا ہوا تھا) : ان کے لیے رحمن کا عرش (بھی خوشی سے) جھوم اٹھا ١ ؎۔
امام ترمذی کہتے ہیں : ١- یہ حدیث حسن صحیح ہے، ٢- اس باب میں اسید بن حضیر، ابو سعید خدری اور رمیثہ (رض) سے احادیث آئی ہیں۔
تخریج دارالدعوہ : صحیح البخاری/مناقب الأنصار ١٢ (٣٨٠٣) ، صحیح مسلم/فضائل الصحابة ٢٤ (٢٤٦٦) ، سنن ابن ماجہ/المقدمة ١١ (١٥٨) (تحفة الأشراف : ٢٨١٥) (صحیح)
وضاحت : ١ ؎ : یعنی : ان کے آسمان پر آ جانے کی خوشی میں ، بعض لوگوں نے رحمان کے عرش کو اٹھانے والے فرشتے مراد لیا ہے کہ وہ سعد بن معاذ (رض) کے آسمان پر آنے کی خوشی میں جھوم اٹھے ، بہرحال یہ ان کے مقرب بارگاہ الٰہی ہونے کی دلیل ہے۔
قال الشيخ الألباني : صحيح، ابن ماجة
صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني : حديث نمبر 3848
Sayyidina Jabir ibn Abdullah (RA) reported that he heard Allah’s Messenger ﷺ say when the funeral bier of Sad ibn Muadh was placed before them, “The throne of the Compassionate shook.” [Ahmed 14155, Muslim 2466]