Sunan At-Tirmidhi 3824صحیح

حضرت عبداللہ بن عباس (رض) کے مناقب

حدیث نمبر: 3824
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ الثَّقَفِيُّ، عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ:‏‏‏‏ ضَمَّنِي إِلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَالَ:‏‏‏‏ اللَّهُمَّ عَلِّمْهُ الْحِكْمَةَ . قَالَ أَبُو عِيسَى:‏‏‏‏ هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ.
عبداللہ بن عباس (رض) کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے مجھے اپنے سینے سے لگا کر فرمایا : «اللهم علمه الحکمة» اے اللہ ! اسے حکمت سکھا دے ١ ؎۔
امام ترمذی کہتے ہیں : یہ حدیث حسن صحیح ہے۔
تخریج دارالدعوہ : صحیح البخاری/فضائل الصحابة ٢٤ (٣٧٥٦) ، والاعتصام ١ (٧٢٧٠) ، سنن ابن ماجہ/المقدمة ١١ (١٦٦) (تحفة الأشراف : ٦٠٤٩) (صحیح)
وضاحت : ١ ؎ : حکمت سے مراد سنت ہے قرآن کی تفسیر کی تعلیم کی دعا بھی آپ نے ابن عباس (رض) کے لیے کی تھی ، یہاں سنت کی تعلیم کی دعا کا تذکرہ ہے۔
قال الشيخ الألباني : صحيح، الروض النضير (395)
صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني : حديث نمبر 3824
Sayyidina Ibn Abbas (RA) narrated: Allah’s Messenger embraced me and prayed, “O Allah grant him wisdom.” [Ahmed 33798, Bukhari 75, Muslim 2477, Ibn e Majah 166]