Sunan At-Tirmidhi 3792صحیح
حضرت معاذ بن جبل زید بن ثابت ابی بن کعب اور ابوعبید بن جراح (رض) کے مناقب
حدیث نمبر: 3792
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، قَال: سَمِعْتُ قَتَادَةَ يُحَدِّثُ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِأُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ: إِنَّ اللَّهَ أَمَرَنِي أَنْ أَقْرَأَ عَلَيْكَ لَمْ يَكُنِ الَّذِينَ كَفَرُوا قَالَ: وَسَمَّانِي، قَالَ: نَعَمْ ، فَبَكَى. قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَسَنٌ صَحِيحٌ، وَقَدْ رُوِيَ عَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ، قَالَ: قَالَ لِيَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: فَذَكَرَ نَحْوَهُ.
انس بن مالک (رض) کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ابی بن کعب (رض) سے فرمایا : اللہ نے مجھے حکم دیا ہے کہ میں تمہیں «لم يكن الذين کفروا» ١ ؎ پڑھ کر سناؤں، انہوں نے عرض کیا : کیا اس نے میرا نام لیا ہے، آپ نے فرمایا : ہاں (یہ سن کر) وہ رو پڑے ٢ ؎۔
امام ترمذی کہتے ہیں : ١- یہ حدیث حسن صحیح ہے، ٢- ابی بن کعب (رض) سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے مجھ سے فرمایا : پھر انہوں نے اسی طرح کی حدیث ذکر کی ۔
تخریج دارالدعوہ : صحیح البخاری/مناقب الأنصار ١٦ (٣٨٠٩) ، وتفسیر سورة البینة (٤٩٥٩-٤٩٦١) ، صحیح مسلم/المسافرین ٣٩ (٧٩٩) ، وفضائل الصحابة ٢٣ (٧٩٩/١٢١) (تحفة الأشراف : ١٢٤٧) (صحیح)
وضاحت : ١ ؎ : سورة البینۃ : ١۔ ٢ ؎ : یہ بات اللہ کے نزدیک ابی بن کعب کے مقام و مرتبہ کی دلیل ہے ، اور وہ بھی خاص قراءت قرآن میں «ذلک فضل اللہ يؤتيه من يشاء» (الجمعة : ٤) ۔
قال الشيخ الألباني : صحيح
صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني : حديث نمبر 3792