Sunan At-Tirmidhi 3775صحیح
حدیث نمبر: 3775
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيل بْنُ عَيَّاشٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُثْمَانَ بْنِ خُثَيْمٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ رَاشِدٍ، عَنْ يَعْلَى بْنِ مُرَّةَ، قَالَ:‏‏‏‏ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:‏‏‏‏ حُسَيْنٌ مِنِّي وَأَنَا مِنْ حُسَيْنٍ،‏‏‏‏ أَحَبَّ اللَّهُ مَنْ أَحَبَّ حُسَيْنًا، ‏‏‏‏‏‏حُسَيْنٌ سِبْطٌ مِنَ الْأَسْبَاطِ . قَالَ أَبُو عِيسَى:‏‏‏‏ هَذَا حَسَنٌ، ‏‏‏‏‏‏وَإِنَّمَا نَعْرِفُهُ مِنْ حَدِيثِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُثْمَانَ بْنِ خُثَيْمٍ، ‏‏‏‏‏‏وَقَدْ رَوَاهُ غَيْرُ وَاحِدٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُثْمَانَ بْنِ خُثَيْمٍ.
یعلیٰ بن مرہ (رض) کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : حسین مجھ سے ہیں اور میں حسین سے ہوں ١ ؎ اللہ اس شخص سے محبت کرتا ہے جو حسین سے محبت کرتا ہے، حسین قبائل میں سے ایک قبیلہ ہیں ٢ ؎۔
امام ترمذی کہتے ہیں ١- یہ حدیث حسن ہے ہم اسے صرف عبداللہ بن عثمان بن خثیم کی روایت سے جانتے ہیں، ٢- اسے عبداللہ بن عثمان بن خثیم سے متعدد لوگوں نے روایت کیا ہے۔
تخریج دارالدعوہ : سنن ابن ماجہ/المقدمة ١١ (١٤٤) (تحفة الأشراف : ١١٨٥٠) ، و مسند احمد (٤/١٧٢) (حسن) (تراجع الالبانی ٣٧٥) الصحیحہ ١٢٢٧)
وضاحت : ١ ؎ : بقول قاضی عیاض : اللہ کے رسول ﷺ من جانب اللہ مطلع کردیئے گئے تھے کہ کچھ لوگ حسین سے بغض رکھیں گے اس لیے آپ نے پیشگی بیان کردیا کہ حسین سے محبت مجھ سے محبت ہے ، اور حسین سے دشمنی مجھ سے دشمنی ہے کیونکہ ہم دونوں ایک ہی ہیں ۔ ٢ ؎ : یعنی : حسین (رض) کی بہت ہی زیادہ اولاد ہوگی ، یعنی ان کی نسل خوب پھیلے گی کہ قبائل بن جائیں گے ، سو ایسا ہی ہوا۔
قال الشيخ الألباني : حسن، ابن ماجة (144)
صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني : حديث نمبر 3775
Sayyidina Ya’la ibn Murrah reported that Allah’s Messenger said, “Husayn is of me and l am his. Allah loves those who love Husayn. Husayn is a grandson among grandsons.” [Ahmed 17572, Ibn e Majah 144]