Sunan At-Tirmidhi 3763صحیح
حضرت جعفر بن ابی طالب (رض) کے مناقب
حدیث نمبر: 3763
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرٍ، عَنْ الْعَلَاءِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: رَأَيْتُ جَعْفَرًا يَطِيرُ فِي الْجَنَّةِ مَعَ الْمَلَائِكَةِ . قَالَ: هَذَا غَرِيبٌ حَدِيثِ أَبِي هُرَيْرَةَ، لَا نَعْرِفُهُ إِلَّا مِنْ حَدِيثِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ جَعْفَرٍ، وَقَدْ ضَعَّفَهُ يَحْيَى بْنُ مَعِينٍ وَغَيْرُهُ، وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرٍ هُوَ وَالِدُ عَلِيِّ بْنِ الْمَدِينِيِّ، وَفِي الْبَابِ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ.
ابوہریرہ (رض) کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : میں نے جعفر کو جنت میں فرشتوں کے ساتھ اڑتے دیکھا ہے ۔
امام ترمذی کہتے ہیں : ١- ابوہریرہ (رض) کی یہ حدیث غریب ہے، ہم اسے صرف عبداللہ بن جعفر کی روایت سے جانتے ہیں، اور یحییٰ بن معین وغیرہ نے ان کی تضعیف کی ہے، اور عبداللہ بن جعفر : علی بن مدینی کے والد ہیں، ٢- اس باب میں ابن عباس (رض) سے بھی روایت آئی ہے۔
تخریج دارالدعوہ : تفرد بہ المؤلف ( تحفة الأشراف : ١٤٠٣٥) (صحیح)
قال الشيخ الألباني : صحيح، الصحيحة (1226) ، المشکاة (6153)
صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني : حديث نمبر 3763
Sayyidina Abu Hurayrah reported that Allah’s Messenger said, “I saw Jafar flying in paradise with the angels.”