Sunan At-Tirmidhi 3760صحیح
حدیث نمبر: 3760
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّوْرَقِيُّ، حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ، حَدَّثَنِي أَبِي، قَال: سَمِعْتُ الْأَعْمَشَ يُحَدِّثُ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ، عَنْ أَبِي الْبَخْتَرِيِّ، عَنْ عَلِيٍّ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لِعُمَرَ فِي الْعَبَّاسِ: إِنَّ عَمَّ الرَّجُلِ صِنْوُ أَبِيهِ . وَكَانَ عُمَرُ كَلَّمَهُ فِي صَدَقَتِهِ. قَالَ: هَذَا حَسَنٌ صَحِيحٌ.
علی (رض) سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے عمر (رض) سے عباس (رض) کے سلسلہ میں فرمایا : بلاشبہہ آدمی کا چچا اس کے باپ کے مثل ہوتا ہے عمر (رض) نے آپ ﷺ سے ان کے صدقہ کے سلسلہ میں کوئی بات کی تھی ١ ؎۔
امام ترمذی کہتے ہیں : یہ حدیث حسن صحیح ہے۔
تخریج دارالدعوہ : تفرد بہ المؤلف ( تحفة الأشراف : ١٠١١٢) (صحیح) (شواہد کی بنا پر حدیث صحیح ہے، دیکھئے : حدیث نمبر (٣٧٦١) والصحیحة ٨٠٦)
وضاحت : ١ ؎ : صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے عمر (رض) کو زکاۃ کا مال جمع کرنے کے لیے بھیجا تو کچھ لوگوں نے دینے سے انکار کردیا ، ان میں سے آپ ﷺ کے چچا عباس (رض) بھی تھے ، انہی کے سلسلہ میں آپ نے عمر سے فرمایا : «و أما العباس فھی علي ومثلھا معھا» یعنی جہاں تک میرے چچا عباس کا مسئلہ ہے تو ان کا حق میرے اوپر ہے اور اسی کے مثل مزید اور ، ساتھ ہی آپ نے وہ بات بھی کہی جو حدیث میں مذکور ہے۔
قال الشيخ الألباني : صحيح بما قبله (3759) ، الإرواء (3 / 348 - 349)
صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني : حديث نمبر 3760
Sayyidina Ali (RA) reported that the Prophet ﷺ said to Umar (RA) about Abbas (RA), “Surely, the uncle of a man is like his father.” And Umar (RA) had spoken to him about sadaqah. --------------------------------------------------------------------------------