Sunan At-Tirmidhi 3751صحیح
حضرت ابواسحاق سعد بن ابی وقاص (رض) کے مناقب
حدیث نمبر: 3751
حَدَّثَنَا رَجَاءُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْعُذْرِيُّ بَصْرِيٌّ، حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ، عَنْ إِسْمَاعِيل بْنِ أَبِي خَالِدٍ، عَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ سَعْدٍ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: اللَّهُمَّ اسْتَجِبْ لِسَعْدٍ إِذَا دَعَاكَ . قَالَ أَبُو عِيسَى: وَقَدْ رُوِيَ هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ إِسْمَاعِيل، عَنْ قَيْسٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: اللَّهُمَّ اسْتَجِبْ لِسَعْدٍ إِذَا دَعَاكَ ، وَهَذَا أَصَحُّ.
سعد بن ابی وقاص (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : اے اللہ ! سعد جب تجھ سے دعا کریں تو ان کی دعا قبول فرما ١ ؎۔
امام ترمذی کہتے ہیں : یہ حدیث اسماعیل بن ابی خالد سے قیس بن حازم کے واسطہ سے روایت کی گئی ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : اے اللہ ! سعد جب تجھ سے دعا کریں تو ان کی دعا قبول فرما اور یہ زیادہ صحیح ہے (یعنی : مرسل روایت زیادہ صحیح ہے) ۔
تخریج دارالدعوہ : تفرد بہ المؤلف ( تحفة الأشراف : ٣٩١٣ الف) (صحیح)
وضاحت : ١ ؎ : یہ سعد بن ابی وقاص (رض) رسول اللہ ﷺ کی دعا کے بموجب مستجاب الدعوات ہونے کی دلیل ہے ، اور ایک بہت بڑی فضیلت ہے۔ آثار و روایات میں سعد (رض) کی بہت ساری دعاؤں کا ذکر ملتا ہے جو ان کی زندگی میں ہی پوری ہوگئیں۔
قال الشيخ الألباني : صحيح، المشکاة (6116)
صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني : حديث نمبر 3751
Sayyidina Sad ibn Abu Waqqas (RA) reported that Allah’s Messenger prayed, “O Allah, grant an answer to Sad when he prays to you.”