Sunan At-Tirmidhi 3739صحیح
طلحہ بن عبیداللہ (رض) کے مناقب
حدیث نمبر: 3739
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ، حَدَّثَنَا صَالِحُ بْنُ مُوسَى الطُّلَحِيُّ مِنْ وَلَدِ طَلْحَةَ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنِ الصَّلْتِ بْنِ دِينَارٍ، عَنْ أَبِي نَضْرَةَ، قَالَ: قَالَ جَابِرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: مَنْ سَرَّهُ أَنْ يَنْظُرَ إِلَى شَهِيدٍ يَمْشِي عَلَى وَجْهِ الْأَرْضِ فَلْيَنْظُرْ إِلَى طَلْحَةَ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ . قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا غَرِيبٌ، لَا نَعْرِفُهُ إِلَّا مِنْ حَدِيثِ الصَّلْتِ، وَقَدْ تَكَلَّمَ بَعْضُ أَهْلِ الْعِلْمِ فِي الصَّلْتِ بْنِ دِينَارٍ، وَفِي صَالِحِ بْنِ مُوسَى مِنْ قِبَلِ حِفْظِهِمَا.
جابر بن عبداللہ (رض) کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا ہے : جس کو اس بات سے خوشی ہو کہ وہ کسی شہید کو (دنیا ہی میں) زمین پر چلتا ہوا دیکھے تو اسے چاہیئے کہ وہ طلحہ کو دیکھ لے ١ ؎۔
امام ترمذی کہتے ہیں : ١- یہ حدیث غریب ہے، ہم اسے صرف صلت کی روایت سے جانتے ہیں، ٢- بعض اہل علم نے صلت بن دینار اور صالح بن موسیٰ کے سلسلہ میں ان دونوں کے حفظ کے تعلق سے کلام کیا ہے۔
تخریج دارالدعوہ : سنن ابن ماجہ/المقدمة ١١ (١٢٥) (تحفة الأشراف : ٣١٠٣) (صحیح)
وضاحت : ١ ؎ : یہ معجزات رسول میں سے ایک معجزہ تھا ، چناچہ طلحہ (رض) اس معجزہ نبوی کے مطابق واقعہ جمل میں شہید ہوئے۔
قال الشيخ الألباني : صحيح، ابن ماجة (125)
صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني : حديث نمبر 3739
Sayyidina Jabir ibn Abdullah (RA) reported that he heard Allah’s Messenger ﷺ say, “He to whom it pleases to see a martyr walk on the surface of the earth should look at Talliah ibn Ubaydullah.” [Ibn e Majah 125]