Sunan At-Tirmidhi 3736صحیح
حدیث نمبر: 3736
حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ عُثْمَانَ ابْنِ أَخِي يَحْيَى بْنِ عِيسَى، حَدَّثَنَا أَبُو عِيسَى الرَّمْلِيُّ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ ثَابِتٍ، عَنْ زِرِّ بْنِ حُبَيْشٍ، عَنْ عَلِيٍّ، قَالَ:‏‏‏‏ لَقَدْ عَهِدَ إِلَيَّ النَّبِيُّ الْأُمِّيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ لَا يُحِبُّكَ إِلَّا مُؤْمِنٌ، ‏‏‏‏‏‏وَلَا يَبْغَضُكَ إِلَّا مُنَافِقٌ . قَالَ عَدِيُّ بْنُ ثَابِتٍ:‏‏‏‏ أَنَا مِنَ الْقَرْنِ الَّذِينَ دَعَا لَهُمُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. قَالَ أَبُو عِيسَى:‏‏‏‏ هَذَا حَسَنٌ صَحِيحٌ.
علی (رض) کہتے ہیں کہ نبی امی ﷺ نے مجھ سے فرمایا : تم سے صرف مومن ہی محبت کرتا ہے اور منافق ہی بغض رکھتا ہے ١ ؎۔ عدی بن ثابت کہتے ہیں : میں اس طبقے کے لوگوں میں سے ہوں، جن کے لیے نبی اکرم ﷺ نے دعا فرمائی ٢ ؎۔
امام ترمذی کہتے ہیں : یہ حدیث حسن صحیح ہے۔
تخریج دارالدعوہ : صحیح مسلم/الإیمان ٣٣ (٧٨) ، سنن النسائی/الإیمان ١٩ (٥٠٢١) ، و ٢٠ (٥٠٢٥) ، سنن ابن ماجہ/المقدمة ١١ (١١٤) (تحفة الأشراف : ١٠٠٩٢) و مسند احمد (١/٨٤، ٩٥) (صحیح)
وضاحت : ١ ؎ : اس سے شرعی محبت اور عداوت مراد ہے ، مثلاً ایک آدمی علی سے تو محبت رکھتا ہے مگر ابوبکر و عمر (رض) سے بغض رکھتا ہے تو اس کی محبت ایمان کی علامت نہیں ہوگی ، اور جہاں تک بغض کا معاملہ ہے ، تو صرف علی (رض) سے بھی بغض ایمان کی نفی کے لیے کافی ہے ، خواہ وہ ابوبکر و عمر و عثمان (رض) سے محبت ہی کیوں نہ رکھتا ہو۔ ٢ ؎ : یعنی : ارشاد نبوی اے اللہ تو اس سے محبت رکھ جو علی سے محبت رکھتا ہے ، کہ مصداق میں اس دعائے نبوی کے افراد میں شامل ہوں کیونکہ میں علی (رض) سے محبت رکھتا ہوں۔
قال الشيخ الألباني : صحيح، ابن ماجة (114)
صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني : حديث نمبر 3736
Sayyidina Ali (RA) narrated: Indeed, the Prophet ﷺ the unlettered Prophet ﷺ asserted to me, “None will love you except a believer and none will despise you but a hypocrite.” Adi ibn Thabit said, “I belong to the generation for whom the Prophet ﷺ prayed.” [Muslim 78, Ibn e Majah 114, Nisai 5033, Ahmed 1062J