Sunan At-Tirmidhi 3666صحیح
حدیث نمبر: 3666
حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّوْرَقِيُّ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، قَالَ: ذَكَرَ دَاوُدُ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنِ الْحَارِثِ، عَنْ عَلِيٍّ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: أَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ سَيِّدَا كُهُولِ أَهْلِ الْجَنَّةِ مِنَ الْأَوَّلِينَ وَالْآخِرِينَ مَا خَلَا النَّبِيِّينَ وَالْمُرْسَلِينَ، لَا تُخْبِرْهُمَا يَا عَلِيُّ .
علی (رض) سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : ابوبکر و عمر جنت کے ادھیڑ عمر کے لوگوں کے سردار ہیں، خواہ وہ اگلے ہوں یا پچھلے، سوائے نبیوں اور رسولوں کے، لیکن علی ! تم انہیں نہ بتانا ۔
تخریج دارالدعوہ : سنن ابن ماجہ/المقدمة ١١ (٩٥) (تحفة الأشراف : ١٠٠٣٥) (صحیح) (سند میں حارث اعور ضعیف راوی ہے، لیکن شواہد و متابعات کی بنا پر یہ حدیث صحیح ہے)
قال الشيخ الألباني : صحيح انظر ما قبله (3665)
صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني : حديث نمبر 3666
Sayyidina Ali (RA) narrated: The Prophet ﷺ said, “ Abu Bakr (RA) and Umar are chiefs of the middle-aged people of paradise whether the foremost or the last with the exception of the Prophets and the Messengers. Do not inform them, O Ali.” --------------------------------------------------------------------------------