Sunan At-Tirmidhi 3652صحیح
حدیث نمبر: 3652
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ، حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ، حَدَّثَنَا زَكَرِيَّا بْنُ إِسْحَاق، حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: مَكَثَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمَكَّةَ ثَلَاثَ عَشْرَةَ سَنَةً، يَعْنِي يُوحَى إِلَيْهِ، وَتُوُفِّيَ وَهُوَ ابْنُ ثَلَاثٍ وَسِتِّينَ سَنَةً . قَالَ أَبُو عِيسَى: وَفِي الْبَابِ، عَنْ عَائِشَةَ، وَأَنَسٍ، وَدَغْفَلِ بْنِ حَنْظَلَةَ، وَلَا يَصِحُّ لِدَغْفَلٍ سَمَاعٌ مِنَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَلَا رُؤْيَةٌ. قَالَ أَبُو عِيسَى: وَحَدِيثُ ابْنِ عَبَّاسٍ حَسَنٌ غَرِيبٌ حَدِيثِ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ.
عبداللہ بن عباس (رض) کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ مکہ میں تیرہ ( ١٣) سال رہے یعنی آپ پر تیرہ سال تک وحی کی جاتی رہی اور آپ کی وفات ترسٹھ ( ٦٣) سال کی عمر میں ہوئی۔
امام ترمذی کہتے ہیں : ١- ابن عباس (رض) کی یہ حدیث عمرو بن دینار کی روایت سے حسن غریب ہے، ٢- اس باب میں عائشہ، انس اور دغفل بن حنظلہ (رض) سے بھی احادیث آئی ہیں، ٣- اور دغفل کا نبی اکرم ﷺ سے نہ تو سماع صحیح ہے اور نہ ہی رؤیت۔
تخریج دارالدعوہ : صحیح البخاری/مناقب الأنصار ٤٥ (٣٩٠٣) ، صحیح مسلم/الفضائل ٣٣ (٣٣٥١) (تحفة الأشراف : ٦٣٠٠) (صحیح)
قال الشيخ الألباني : صحيح ومضی (3882)
صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني : حديث نمبر 3652
Sayyidina Ibn Abbas (RA) reported that the Prophet ﷺ stayed in Makkah for thirteen years during which he received revelation and he died at the age of sixty-three. [Ahmed 2242, Bukhari 3851, Muslim 2351]