Sunan At-Tirmidhi 3622ضعیف
نبی اکرم ﷺ کی بعثت اور عمر مبارک کے متعلق
حدیث نمبر: 3622
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ، عَنْ هِشَامٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: قُبِضَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ ابْنُ خَمْسٍ وَسِتِّينَ سَنَةً . قَالَ أَبُو عِيسَى: وَهَكَذَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، وَرَوَى عَنْهُ مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيل مِثْلَ ذَلِكَ.
عبداللہ بن عباس (رض) کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ کی وفات ہوئی تو آپ پینسٹھ ( ٦٥) سال کے تھے ١ ؎۔
امام ترمذی کہتے ہیں : اسی طرح سے ہم سے محمد بن بشار نے بیان کیا ہے اور ان سے محمد بن اسماعیل بخاری نے اسی کے مثل روایت کی ہے۔
تخریج دارالدعوہ : تفرد بہ المؤلف ( تحفة الأشراف : ٦٢٢٧) (شاذ)
وضاحت : ١ ؎ : یہی بات شاذ ہے ، محفوظ بات یہ ہے کہ آپ ترسٹھ سال کے تھے جیسا کہ پچھلی حدیث میں ہے ، ممکن ہے کسی نے پیدائش کے سال اور وفات کے سال کو پورا پورا ایک سال جوڑ لیا ہو ، اور اس طرح پینسٹھ بتادیا ہو ؟
قال الشيخ الألباني : شاذ المصدر نفسه // مختصر الشمائل (320) ، وسيأتي (751 / 3912) //
صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني : حديث نمبر 3622
Sayyidina Ibn Abbas (RA) reported that the Prophet ﷺ ‘ died at the age of sixty-five.