Sunan At-Tirmidhi 1749صحیح
تصویر کے بارے میں
حدیث نمبر: 1749
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ، حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ، حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ، أَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ، قَالَ: نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ الصُّورَةِ فِي الْبَيْتِ، وَنَهَى أَنْ يُصْنَعَ ذَلِكَ ، قَالَ: وَفِي الْبَاب، عَنْ عَلِيٍّ، وَأَبِي طَلْحَةَ، وَعَائِشَةَ، وَأَبِي هُرَيْرَةَ، وَأَبِي أَيُّوبَ، قَالَ أَبُو عِيسَى: حَدِيثُ جَابِرٍ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ.
جابر (رض) کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے گھر میں تصویر رکھنے سے منع فرمایا اور آپ نے اس کو بنانے سے بھی منع فرمایا ١ ؎۔
امام ترمذی کہتے ہیں : ١ - جابر کی حدیث حسن صحیح ہے، ٢ - اس باب میں علی، ابوطلحہ، عائشہ ابوہریرہ اور ابوایوب (رض) سے بھی احادیث آئی ہیں۔
تخریج دارالدعوہ : تفرد بہ المؤلف (تحفة الأشراف : ٢٨٧٠) (صحیح )
وضاحت : ١ ؎ : تصویر کے سلسلہ میں جمہور علماء کی یہ رائے ہے کہ ذی روح اور جاندار کی تصویر قطعی طور پر حرام ہے ، غیر جاندار چیزیں مثلاً درخت وغیرہ کی تصویر حرام نہیں ہے ، بعض کا کہنا ہے کہ جاندار کی تصویر اگر ایسی جگہ ہو جہاں اسے پاؤں سے روندا جا رہا ہو تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔
قال الشيخ الألباني : صحيح، الصحيحة (424)
صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني : حديث نمبر 1749
Sayyidina Jabir (RA) reported that Allah’s Messenger ﷺ forbade keeping pictures in the home, and disallowed making them. [Ahmed 1462]