Sunan At-Tirmidhi 2408صحیح
زبان کی حفاظت کرنے کے متعلق
حدیث نمبر: 2408
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى الصَّنْعَانِيُّ، حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ عَلِيٍّ الْمُقَدَّمِيُّ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ يَتَكَفَّلُ لِي مَا بَيْنَ لَحْيَيْهِ، وَمَا بَيْنَ رِجْلَيْهِ، أَتَكَفَّلُ لَهُ بِالْجَنَّةِ ، وفي الباب عن أَبِي هُرَيْرَةَ، وَابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ أَبُو عِيسَى: حَدِيثُ سَهْلٍ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ غَرِيبٌ مِنْ حَدِيثِ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ.
سہل بن سعد (رض) کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : جو مجھ سے اپنی دونوں ڈاڑھوں اور دونوں ٹانگوں کے بیچ کا ضامن ہو میں اس کے لیے جنت کا ضامن ہوں ١ ؎۔
امام ترمذی کہتے ہیں : ١ - یہ حدیث سہل بن سعد کی روایت سے حسن صحیح ہے، ٢ - اس باب میں ابوہریرہ اور ابن عباس (رض) سے بھی احادیث آئی ہیں۔
تخریج دارالدعوہ : صحیح البخاری/الرقاق ٢٣ (٦٤٧٤) ، والحدود ١٩ (٦٨٠٧) (تحفة الأشراف : ٤٧٣٦) (حسن صحیح )
وضاحت : ١ ؎ : چونکہ زبان اور شرمگاہ گناہوں کے صدور کا اصل مرکز ہیں ، اسی لیے ان کی حفاظت کی زیادہ ضرورت ہے ، اور اس کی اہمیت کا اندازہ اس سے لگایا جاسکتا ہے کہ آپ ﷺ نے ان دونوں کی حفاظت کی ضمانت دینے والوں کے لیے جنت کی ضمانت دی ہے۔
قال الشيخ الألباني : صحيح، التعليق الرغيب (3 / 197) ، الضعيفة (2302)
صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني : حديث نمبر 2408
Sayyidina Sahl ibn Sa’d (RA) reported that Allah’s Messenger ﷺ said, “ If anyone guarantees me what is between his jaws and what is between his legs then I guarantee him Paradise.” [Ahmed 22886, Bukhari 6474]