Sunan At-Tirmidhi 2358صحیح

رسول اللہ ﷺ اور آپ کے گھر والوں کا رہن سہن

حدیث نمبر: 2358
حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ مُحَمَّدُ بْنُ العَلاءِ، حَدَّثَنَا الْمُحَارِبِيُّ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ كَيْسَانَ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ:‏‏‏‏ مَا شَبِعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَهْلُهُ ثَلَاثًا تِبَاعًا مِنْ خُبْزِ الْبُرِّ حَتَّى فَارَقَ الدُّنْيَا ،‏‏‏‏ هَذَا حَدِيثٌ صَحِيحٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ مِنْ هَذَا الْوَجْهِ.
ابوہریرہ (رض) کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ اور آپ کے اہل خانہ نے مسلسل تین دن تک گیہوں کی روٹی سیر ہو کر نہیں کھائی یہاں تک کہ آپ رحلت فرما گئے۔
امام ترمذی کہتے ہیں : یہ حدیث اس سند سے حسن صحیح غریب ہے۔
تخریج دارالدعوہ : صحیح البخاری/الأطعمة ٢٣ (٥٤١٤) نحوہ) ، صحیح مسلم/الزہد ١ (٢٩٧٦) ، سنن ابن ماجہ/الأطعمة ٤٨ (٣٣٤٣) (تحفة الأشراف : ١٣٤٤٠) (صحیح )
قال الشيخ الألباني : صحيح، ابن ماجة (3343)
صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني : حديث نمبر 2358
Sayyidina Abu Hurayrah reported that Allah’s Messenger ﷺ and his family never had wheat bread for three consecutive days to a full stomach till he died. [Muslim 2976, Ibn e Majah3343]
Sunan At-Tirmidhi - Hadith # 2358