Sunan At-Tirmidhi 2353صحیح
اس بارے میں کہ فقرا مہاجرین امرا سے پہلے جنت میں داخل ہوں گے
حدیث نمبر: 2353
حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ، حَدَّثَنَا قَبِيصَةُ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: يَدْخُلُ الْفُقَرَاءُ الْجَنَّةَ قَبْلَ الْأَغْنِيَاءِ بِخَمْسِ مِائَةِ عَامٍ نِصْفِ يَوْمٍ ، قَالَ: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ.
ابوہریرہ (رض) کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : فقراء جنت میں مالداروں سے پانچ سو برس پہلے داخل ہوں گے اور یہ قیامت کے آدھا دن کے برابر ہوگا ١ ؎۔
امام ترمذی کہتے ہیں : یہ حدیث حسن صحیح ہے۔
تخریج دارالدعوہ : سنن ابن ماجہ/الزہد ٦ (٤١٢٢) (تحفة الأشراف : ١٥٠٢٩) (حسن صحیح )
وضاحت : ١ ؎ : اس حدیث میں پانچ سو سال کا ذکر ہے ، جب کہ اس سے پہلے والی حدیث میں چالیس سال کا ذکر ہے ، مدت میں فرق فقراء کے درجات و مراتب میں فرق کے لحاظ سے ہے ، معلوم ہوا کہ کچھ فقراء اپنے مراتب و درجات کے لحاظ سے پانچ سو سال پہلے جنت میں جائیں گے جب کہ کچھ فقراء چالیس سال پہلے جائیں گے۔
قال الشيخ الألباني : حسن صحيح، ابن ماجة (4122)
صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني : حديث نمبر 2353
Sayyidina Abu Hurayrah (RA) reported that Allah’s Messenger said, “The poor will enter Paradise preceding the rich by five hundred years (which is) half of that day.” [Ibn e Majah4122, Ahmed 9830]