Sunan At-Tirmidhi 2307صحیح
موت کو یاد کرنے کے بارے میں
حدیث نمبر: 2307
حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ، حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ مُوسَى، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَكْثِرُوا ذِكْرَ هَاذِمِ اللَّذَّاتِ ، يَعْنِي الْمَوْتَ، قَالَ: وَفِي الْبَابِ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ، قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ غَرِيبٌ.
ابوہریرہ (رض) کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : لذتوں کو توڑنے والی (یعنی موت) کو کثرت سے یاد کیا کرو ١ ؎۔
امام ترمذی کہتے ہیں : ١ - یہ حدیث حسن صحیح غریب، ٢ - اس باب میں ابو سعید خدری (رض) سے بھی روایت ہے۔
تخریج دارالدعوہ : سنن النسائی/الجنائز ٣ (١٨٢٥) ، سنن ابن ماجہ/الزہد ٣١ (٤٢٥٨) (تحفة الأشراف : ١٥٠٨٠) ، و مسند احمد (٢/٢٩٣) (حسن صحیح )
وضاحت : ١ ؎ : موت کی یاد اور اس کا تصور انسان کو دنیاوی مشاغل سے دور اور معصیت کے ارتکاب سے باز رکھتا ہے ، اس لیے بکثرت موت کو یاد کرنا چاہیئے اور اس کے پیش آنے والے معاملات سے غافل نہیں رہنا چاہیئے۔
قال الشيخ الألباني : حسن صحيح، ابن ماجة (4258)
صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني : حديث نمبر 2307
Sayyidina Abu Hurairah (RA) reported that Allah’s Messenger ﷺ said, “Remember often the cutter of the taste- which is death”