Sunan At-Tirmidhi 2515صحیح
حدیث نمبر: 2515
حَدَّثَنَا سُوَيْدُ بْنُ نَصْرٍ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُبَارَكِ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:‏‏‏‏ لَا يُؤْمِنُ أَحَدُكُمْ حَتَّى يُحِبَّ لِأَخِيهِ مَا يُحِبُّ لِنَفْسِهِ ،‏‏‏‏ قَالَ:‏‏‏‏ هَذَا حَدِيثٌ صَحِيحٌ.
انس (رض) سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : کوئی شخص مومن کامل نہیں ہوسکتا یہاں تک کہ وہ اپنے بھائی کے لیے وہی پسند کرے جو اپنی ذات کے لیے پسند کرتا ہے ١ ؎۔
امام ترمذی کہتے ہیں : یہ حدیث صحیح ہے۔
تخریج دارالدعوہ : صحیح البخاری/الإیمان ٧ (١٣) ، صحیح مسلم/الإیمان ١٧ (٤٥) ، سنن النسائی/الإیمان ١٩ (٥٠١٩) ، ٣٣ (٥٠٤٢) ، سنن ابن ماجہ/المقدمة ٩ (٦٦) (تحفة الأشراف : ١٢٣٩) (صحیح )
وضاحت : ١ ؎ : اس حدیث سے معلوم ہوا کہ مسلمانوں کو باہم ایک دوسرے کا خیرخواہ ہونا چاہیئے ، اگر مسلمان اپنے معاشرہ کو خود غرضی رشوت ، بددیانتی ، جعل سازی ، لوٹ کھسوٹ وغیرہ سے پاک صاف رکھنا چاہتے ہیں تو انہیں اس حدیث کو اپنے لیے نمونہ بنا کر اس پر عمل کرنا ہوگا ، إن شاء اللہ جو بھی اخلاقی بیماریاں عام ہیں وہ ختم ہوجائیں گی ، ورنہ ذلت اور بداخلاقی سے ہمیشہ دو چار رہیں گے۔
قال الشيخ الألباني : صحيح، ابن ماجة (66)
صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني : حديث نمبر 2515
Sayyidina Anas (RA) reported that the Prophet ﷺ said, “None of you is a believer unless he loves for his brother what he loves for himself.” [Ahmed 13630, Bukhari 13, Muslim 5, Nisai 5054, Ibn e Majah 66]