Sunan At-Tirmidhi 2470صحیح
حدیث نمبر: 2470
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ أَبِي إِسْحَاق، عَنْ أَبِي مَيْسَرَةَ، عَنْ عَائِشَةَ، أَنَّهُمْ ذَبَحُوا شَاةً، ‏‏‏‏‏‏فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:‏‏‏‏ مَا بَقِيَ مِنْهَا ؟ قَالَتْ:‏‏‏‏ مَا بَقِيَ مِنْهَا إِلَّا كَتِفُهَا، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ بَقِيَ كُلُّهَا غَيْرَ كَتِفِهَا ،‏‏‏‏ قَالَ أَبُو عِيسَى:‏‏‏‏ هَذَا حَدِيثٌ صَحِيحٌ، ‏‏‏‏‏‏وَأَبُو مَيْسَرَةَ هُوَ الْهَمْدَانِيُّ اسْمُهُ:‏‏‏‏ عَمْرُو بْنُ شُرَحْبِيلَ.
ام المؤمنین عائشہ (رض) سے روایت ہے کہ صحابہ نے ایک بکری ذبح کی، نبی اکرم ﷺ نے پوچھا اس میں سے کچھ باقی ہے ؟ عائشہ (رض) نے کہا : دستی کے سوا اور کچھ نہیں باقی ہے، آپ نے فرمایا : دستی کے سوا سب کچھ باقی ہے ١ ؎۔
امام ترمذی کہتے ہیں : یہ حدیث صحیح ہے۔
تخریج دارالدعوہ : تفرد بہ المؤلف (تحفة الأشراف : ١٧٤١٩) (صحیح )
وضاحت : ١ ؎ : مفہوم یہ ہے کہ ذبح کی گئی بکری کا جتنا حصہ غریبوں اور محتاجوں میں تقسیم کردیا گیا ہے۔ یہی صدقہ کیا ہوا مال درحقیقت باقی ہے ، رہا وہ حصہ جو تمہارے پاس ہے وہ باقی نہیں ہے ، اس سے آپ ﷺ کا اشارہ رب العالمین کے اس فرمان کی طرف ہے ، «ماعندکم ينفد وما عند اللہ باق» جو تمہارے پاس ہے وہ ختم ہونے والا ہے ، اور رب العالمین کے پاس جو کچھ ہے وہ باقی رہنے والا ہے ۔
قال الشيخ الألباني : صحيح، الصحيحة (2544)
صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني : حديث نمبر 2470
Sayyidah Aaisha narrated that they slaughtered a goat. Allah’s Messenger ﷺ asked, “What remains from it?” She said, “Nothing of it remains except for the shoulder piece.” He said, “There remains everything of it except its shoulder blade.”