Sunan At-Tirmidhi 2452صحیح
حدیث نمبر: 2452
حَدَّثَنَا عَبَّاسٌ الْعَنْبَرِيُّ، حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ، حَدَّثَنَا عِمْرَانٌ الْقَطَّانُ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الشِّخِّيرِ، عَنْ حَنْظَلَةَ الْأُسَيِّدِيِّ، قَالَ:‏‏‏‏ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:‏‏‏‏ لَوْ أَنَّكُمْ تَكُونُونَ كَمَا تَكُونُونَ عِنْدِي لَأَظَلَّتْكُمُ الْمَلَائِكَةُ بِأَجْنِحَتِهَا ،‏‏‏‏ قَالَ أَبُو عِيسَى:‏‏‏‏ هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ مِنْ هَذَا الْوَجْهِ، ‏‏‏‏‏‏وَقَدْ رُوِيَ هَذَا الْحَدِيثُ مِنْ غَيْرِ هَذَا الْوَجْهِ عَنْ حَنْظَلَةَ الْأُسَيْدِيِّ، ‏‏‏‏‏‏عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ‏‏‏‏‏‏وفي الباب عن أَبِي هُرَيْرَةَ.
حنظلہ اسیدی (رض) کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : اگر تمہاری وہی کیفیت رہے، جیسی میرے سامنے ہوتی ہے تو فرشتے اپنے پروں سے تم پر سایہ کریں ١ ؎۔
امام ترمذی کہتے ہیں : ١ - یہ حدیث اس سند سے حسن غریب ہے، ٢ - یہ حدیث حنظلہ اسیدی کے واسطہ سے نبی اکرم ﷺ سے اس سند کے علاوہ دیگر سندوں سے بھی مروی ہے، ٣ - اس باب میں ابوہریرہ (رض) سے بھی روایت آئی ہے۔
تخریج دارالدعوہ : صحیح مسلم/التوبة ٤ (٢٧٥٠) (نحوہ في سیاق طویل وکذا) ، سنن ابن ماجہ/الزہد ٢٨ (٤٢٣٩) (تحفة الأشراف : ٣٤٤٨) ، و مسند احمد (٤/٣٤٦) ، ویأتي برقم ٢٥١٤) (حسن صحیح )
وضاحت : ١ ؎ : اس حدیث سے معلوم ہوا کہ نیک لوگوں کی مجلس میں رہنے سے دلوں میں اللہ کا خوف پیدا ہوتا ہے ، آخرت یاد آتی ہے ، اور دنیا کی چاہت کم ہوجاتی ہے۔
قال الشيخ الألباني : حسن صحيح، الصحيحة (1976)
صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني : حديث نمبر 2452
Sayyidina Hanzalah Usayidi (RA) reported that Allah’s Messenger ﷺ said, “If you are always as you are when with me then, surely, the angels would shade you with their wings.’ [Muslim 2750, Ibn e Majah 4215, Ahmed 19067] --------------------------------------------------------------------------------
Sunan At-Tirmidhi - Hadith # 2452