Sunan At-Tirmidhi 1509صحیح
تین دن سے زیادہ قربانی کا گوشت کھانا مکروہ ہے
حدیث نمبر: 1509
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ، حَدَّثَنَا اللَّيْثُ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: لَا يَأْكُلُ أَحَدُكُمْ مِنْ لَحْمِ أُضْحِيَّتِهِ فَوْقَ ثَلَاثَةِ أَيَّامٍ ، قَالَ: وَفِي الْبَاب، عَنْ عَائِشَةَ، وَأَنَسٍ، قَالَ أَبُو عِيسَى: حَدِيثُ ابْنِ عُمَرَ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ، وَإِنَّمَا كَانَ النَّهْيُ مِنَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُتَقَدِّمًا، ثُمَّ رَخَّصَ بَعْدَ ذَلِكَ.
عبداللہ بن عمر (رض) سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : تم میں سے کوئی تین دن سے زیادہ قربانی کا گوشت نہ کھائے ١ ؎۔ اس باب میں عائشہ اور انس (رض) سے بھی احادیث آئی ہیں۔
امام ترمذی کہتے ہیں : ١ - ابن عمر (رض) کی حدیث حسن صحیح ہے، ٢ - نبی اکرم ﷺ کی طرف سے یہ ممانعت پہلے تھی، اس کے بعد آپ نے اجازت دے دی۔
تخریج دارالدعوہ : صحیح مسلم/الأضاحي ٥ (١٩٧٠) ، (تحفة الأشراف : ٨٢٩٤) (صحیح )
وضاحت : ١ ؎ : یہ فرمان خاص وقت کے لیے تھا جو اگلی حدیث سے منسوخ ہوگیا۔
قال الشيخ الألباني : صحيح، الإرواء (1155)
صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني : حديث نمبر 1509
Sayyidina Ibn Umar (RA) reported that the Prophet ﷺ said, “Let none of you eat the flesh of his sacrifice for more than three days.” [Muslim 1970]