Sunan At-Tirmidhi 3359صحیح

سورہ کوثر کی تفسیر

حدیث نمبر: 3359
حَدَّثَنَا عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسٍ، إِنَّا أَعْطَيْنَاكَ الْكَوْثَرَ أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ هُوَ نَهْرٌ فِي الْجَنَّةِ . (حديث مرفوع) (حديث موقوف) قَالَ:‏‏‏‏ قَالَ:‏‏‏‏ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:‏‏‏‏ رَأَيْتُ نَهْرًا فِي الْجَنَّةِ حَافَّتَاهُ قِبَابُ اللُّؤْلُؤِ، ‏‏‏‏‏‏قُلْتُ:‏‏‏‏ مَا هَذَا يَا جِبْرِيلُ قَالَ:‏‏‏‏ هَذَا الْكَوْثَرُ الَّذِي أَعْطَاكَهُ اللَّهُ . قَالَ أَبُو عِيسَى:‏‏‏‏ هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ.
انس (رض) کہتے ہیں کہ ارشاد باری «إنا أعطيناک الکوثر» کے متعلق نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : وہ ایک نہر ہے جنت میں جس کے دونوں کناروں پر موتی کے گنبد بنے ہوئے ہیں، میں نے کہا : جبرائیل ! یہ کیا ہے ؟ انہوں نے کہا : یہ وہ کوثر ہے جو اللہ نے آپ کو دی ہے ۔
امام ترمذی کہتے ہیں : یہ حدیث حسن صحیح ہے۔
تخریج دارالدعوہ : تفرد بہ المؤلف (أخرجہ النسائي في الکبری) ( تحفة الأشراف : ١٣٣٨) (صحیح)
وضاحت : ١ ؎ : عبداللہ بن عباس (رض) سے مروی ہے کہ کوثر وہ خیر کثیر ہے جو نبی ﷺ کو دی گئی ہے اس پر بعض لوگوں نے ان کے شاگرد سعید بن جبیر سے کہا کہ کہا تو یہ جاتا ہے کہ وہ ایک نہر ہے جنت میں ؟ تو اس پر سعید بن جبیر نے کہا : یہ نہر بھی منجملہ خیر کثیر ہی کے ہے ، گویا سعید بن جبیر نے دونوں روایتوں کے درمیان تطبیق دینے کی کوشش کی ہے ، ویسے جب بزبان رسالت مآب صحیح سند سے یہ تصریح آ گئی کہ کوثر جنت میں ایک نہر ہے تو پھر کسی اور روایت کی طرف جانے کی ضرورت نہیں ( تحفۃ وتفسیر ابن جریر ) ۔
قال الشيخ الألباني : صحيح
صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني : حديث نمبر 3359
Sayyidina Anas reported about (surah al-Kawthar) that the Prophet ﷺ said, “It is a river in Paradise.” He then added, “I saw a river in Paradise on whose beds on either side are tents of pearl. I asked, ‘O Jibril, what are they?’ He said, ‘It is al-Kawthar that Allah has granted you’.” [Ahmed 12675,Bukhari 4964, Abu Dawud 4748]
Sunan At-Tirmidhi - Hadith # 3359