Sunan At-Tirmidhi 3267صحیح
سورہ حجرات کی تفسیر
حدیث نمبر: 3267
حَدَّثَنَا أَبُو عَمَّارٍ الْحُسَيْنُ بْنُ حُرَيْثٍ، حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ مُوسَى، عَنِ الْحُسَيْنِ بْنِ وَاقِدٍ، عَنْ أَبِي إِسْحَاق، عَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ فِي قَوْلِهِ: إِنَّ الَّذِينَ يُنَادُونَكَ مِنْ وَرَاءِ الْحُجُرَاتِ أَكْثَرُهُمْ لا يَعْقِلُونَ سورة الحجرات آية 4، قَالَ: فَقَامَ رَجُلٌ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ حَمْدِي زَيْنٌ وَإِنَّ ذَمِّي شَيْنٌ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ذَاكَ اللَّهُ تَعَالَى ، قَالَ: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ.
براء بن عازب (رض) اللہ تعالیٰ کے اس فرمان «إن الذين ينادونک من وراء الحجرات أكثرهم لا يعقلون» اے نبی ! جو لوگ آپ کو حجروں کے باہر سے آواز دے کر پکارتے ہیں، ان کی اکثریت بےعقلوں کی ہے (الحجرات : ٤) ، کی تفسیر میں کہتے ہیں : ایک شخص نے (آپ کے دروازے پر) کھڑے ہو کر (پکار کر) کہا : اللہ کے رسول ! میری تعریف میری عزت ہے اور میری مذمت ذلت ہے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : یہ صفت تو اللہ کی ہے (یہ اللہ ہی کی شان ہے) ۔
امام ترمذی کہتے ہیں : یہ حدیث حسن غریب ہے۔
تخریج دارالدعوہ : تفرد بہ المؤلف (أخرجہ النسائي في الکبری) (صحیح)
قال الشيخ الألباني : صحيح
صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني : حديث نمبر 3267
Sayyidina Bara ibn Aazib reported about Allahs words:"Surely those who callout to you (O Prophet) from behind the private apartments, most of them have no sense." (49: 4) (The backgraound is that) a man stood and called, O Messenger of Allah! ﷺ My praise is honourable and my blame is digrace." The Prophet ﷺ said, "That is Allah, the Mighty, the Glorious."