Sunan At-Tirmidhi 1349صحیح
عمر بھر کے لئے کوئی چیز ھبہ کرنا
حدیث نمبر: 1349
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ، عَنْ سَعِيدٍ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ الْحَسَنِ، عَنْ سَمُرَةَ، أَنَّ نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: الْعُمْرَى جَائِزَةٌ لِأَهْلِهَا، أَوْ مِيرَاثٌ لِأَهْلِهَا . قَالَ: وَفِي الْبَاب، عَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ، وَجَابِرٍ، وَأَبِي هُرَيْرَةَ، وَعَائِشَةَ، وَابْنِ الزُّبَيْرِ، وَمُعَاوِيَةَ.
سمرہ (رض) کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : عمریٰ ١ ؎ جس کو دیا گیا اس کے گھر والوں کا ہوجاتا ہے ، یا فرمایا : عمریٰ جس کو دیا گیا اس کے گھر والوں کی میراث ہے ۔
امام ترمذی کہتے ہیں : اس باب میں زید بن ثابت، جابر، ابوہریرہ، عائشہ، عبداللہ بن زبیر اور معاویہ (رض) سے بھی احادیث آئی ہیں۔
تخریج دارالدعوہ : سنن ابی داود/ البیوع ٨٧ (٣٥٤٩) ، (تحفة الأشراف : ٤٥٩٣) (صحیح )
وضاحت : ١ ؎ : کسی کو عمر بھر کے لیے کوئی چیز ہبہ کرنے کو عمریٰ کہتے ہیں ، مثلاً یوں کہے کہ میں نے تمہیں یہ گھر تمہاری عمر بھر کے لیے دے دیا۔
قال الشيخ الألباني : صحيح
صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني : حديث نمبر 1349
Sayyidina Samurah reported that the Prophet ﷺ said, “Umraa (donating a home to someone for a lifetime) is allowed. The house belongs to one to whom it is givin.” Or, he said, ‘it is a legacy for its occupants.”