Sunan At-Tirmidhi 1343صحیح
اگر ایک گواہ ہو تو مدعی قسم کھائے
حدیث نمبر: 1343
حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّوْرَقِيُّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي رَبِيعَةُ بْنُ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْسُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَضَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْيَمِينِ مَعَ الشَّاهِدِ الْوَاحِدِ . قَالَ رَبِيعَةُ: وَأَخْبَرَنِي ابْنٌ لِسَعْدِ بْنِ عُبَادَةَ، قَالَ: وَجْدنَا فِي كِتَاب سَعْدٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَضَى بِالْيَمِينِ مَعَ الشَّاهِدِ. قَالَ: وَفِي الْبَاب، عَنْ عَلِيٍّ، وَجَابِرٍ، وَابْنِ عَبَّاسٍ، وَسُرَّقَ. قَالَ أَبُو عِيسَى: حَدِيثُ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَضَى بِالْيَمِينِ مَعَ الشَّاهِدِ الْوَاحِدِ . حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ.
ابوہریرہ (رض) کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ایک گواہ کے ساتھ مدعی کی قسم سے (مدعی کے حق میں) فیصلہ دیا۔ ربیعہ کہتے ہیں : مجھے سعد بن عبادہ کے بیٹے نے خبر دی کہ ہم نے سعد (رض) کی کتاب میں لکھا پایا کہ نبی اکرم ﷺ نے ایک گواہ اور مدعی کی قسم سے (مدعی کے حق میں) فیصلہ دیا ١ ؎۔
امام ترمذی کہتے ہیں : ١ - اس باب میں علی، جابر، ابن عباس اور سرق (رض) سے بھی احادیث آئی ہیں، ٢ - ابوہریرہ (رض) کی حدیث کہ نبی اکرم ﷺ نے ایک گواہ اور مدعی کی قسم سے (مدعی کے حق میں) فیصلہ کیا حسن غریب ہے۔
تخریج دارالدعوہ : سنن ابی داود/ الأقضیة ٢١ (٣٦١٠) ، سنن ابن ماجہ/الأحکام ٣١ (٢٣٦٨) ، (تحفة الأشراف : ١٢٦٤٠) (صحیح )
وضاحت : ١ ؎ : یہ اس صورت میں ہے جب مدعی کے پاس صرف ایک گواہ ہو تو دوسرے گواہ کے بدلے مدعی سے قسم لے کر قاضی اس کے حق میں فیصلہ کر دے گا ، جمہور کا یہی مذہب ہے کہ مالی معاملات میں ایک گواہ اور مدعی کی قسم سے فیصلہ درست ہے۔
قال الشيخ الألباني : صحيح، ابن ماجة (2368 - 2671)
صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني : حديث نمبر 1343
Sayyidina Abu Hurayrah ﷺ rerported that Allah’s Messenger ﷺ passed judgernent on the testimony of one witness and the oath of the defendant. Rabi’ah said that a son of Sad ibn Ubadahh (RA) told him that they found in his book that the Prophet ﷺ had decided that an oath must be taken along with the presentation of a witness. [Abu Dawud 3610, Ibn e Majah 2369] --------------------------------------------------------------------------------