Sunan At-Tirmidhi 2108صحیح

مسلمان اور کافر کے درمیان کوئی میراث نہیں

حدیث نمبر: 2108
حَدَّثَنَا حُمَيْدُ بْنُ مَسْعَدَةَ، حَدَّثَنَا حُصَيْنُ بْنُ نُمَيْرٍ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:‏‏‏‏ لَا يَتَوَارَثُ أَهْلُ مِلَّتَيْنِ ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ أَبُو عِيسَى:‏‏‏‏ هَذَا حَدِيثٌ لَا نَعْرِفُهُ مِنْ حَدِيثِ جَابِرٍ إِلَّا مِنْ حَدِيثِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى.
جابر (رض) سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : دو مختلف مذہب کے لوگ ایک دوسرے کے وارث نہیں ہوں گے ١ ؎۔
امام ترمذی کہتے ہیں : ہم اس حدیث کو صرف ابن ابی لیلیٰ کی روایت سے جانتے ہیں جسے وہ جابر (رض) سے روایت کرتے ہیں۔
تخریج دارالدعوہ : تفرد بہ المؤلف (تحفة الأشراف : ٢٩٣٨) (صحیح) (سند میں محمد بن أبی لیلیٰ ضعیف راوی ہیں، لیکن شواہد کی بنا پر یہ حدیث صحیح لغیرہ ہے )
وضاحت : ١ ؎ : دو مختلف ملت و مذہب سے مراد بعض لوگوں نے کفر و اسلام کو لیا ہے ، اور بعض نے اسے عام رکھا ہے ، ایسی صورت میں عیسائی یہودی کا اور یہودی عیسائی کا وارث نہیں ہوگا ، پہلا ہی قول راجح ہے کیونکہ کفر کی ساری ملتیں «ملة واحدة» ایک ہی ملت ہیں۔
قال الشيخ الألباني : صحيح، ابن ماجة (2731 )
صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني : حديث نمبر 2108
Sayyidina Jabir reported that the Prophet ﷺ said, “Followers of two religions do not inherit from one another.”
Sunan At-Tirmidhi - Hadith # 2108