Sunan At-Tirmidhi 2646صحیح

طلب علم کی فضیلت

حدیث نمبر: 2646
حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ، حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ:‏‏‏‏ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:‏‏‏‏ مَنْ سَلَكَ طَرِيقًا يَلْتَمِسُ فِيهِ عِلْمًا سَهَّلَ اللَّهُ لَهُ طَرِيقًا إِلَى الْجَنَّةِ ،‏‏‏‏ قَالَ أَبُو عِيسَى:‏‏‏‏ هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ.
ابوہریرہ (رض) کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : جو علم حاصل کرنے کے ارادہ سے کہیں جائے، تو اللہ اس کے لیے جنت کے راستے کو آسان (و ہموار) کردیتا ہے ١ ؎۔
امام ترمذی کہتے ہیں : یہ حدیث حسن ہے۔
تخریج دارالدعوہ : صحیح مسلم/الذکر والدعاء ١٨ (٢٦٩٩) ، سنن ابی داود/ العلم ١ (٣٦٤٣) ، سنن ابن ماجہ/المقدمة ١٧ (٢٢٥) ، ویأتي في القراءت ١٢ (٢٩٤٥) (تحفة الأشراف : ١٢٤٨٦) ، و مسند احمد (٢/٢٥٢، ٣٢٥، ٤٠٧) ، وسنن الدارمی/المقدمة ٣٢ (٣٥٦) (صحیح )
وضاحت : ١ ؎ : اس حدیث سے علم کی فضیلت ثابت ہوتی ہے ، معلوم ہوا کہ علم کے حصول کے لیے سفر کرنا مستحب ہے ، موسیٰ (علیہ السلام) نے خضر (علیہ السلام) کے ساتھ علم حاصل کرنے کے لیے سفر کیا ، اور عبداللہ بن قیس (رض) سے ایک حدیث کے علم کے لیے جابر بن عبداللہ (رض) نے ایک مہینہ کا سفر طے کیا ، علماء سلف حدیث کی طلب میں دور دراز کا سفر کرتے تھے ، اگر خلوص نیت کے ساتھ علم شرعی کے حصول کی کوشش کی جائے تو اللہ رب العالمین جنت کا راستہ آسان کردیتا ہے۔
قال الشيخ الألباني : صحيح، ابن ماجة (225)
صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني : حديث نمبر 2646
Sayyidina Abu Hurairah (RA) reported that Allah’s Messenger ﷺ said, “If anyone treks a path seeking knowledge thereby, Allah will make easy his passage to Paradise.” [Ahmed 8323]