Sunan At-Tirmidhi 74صحیح
ہوا کے خارج ہونے سے وضو کا ٹوٹ جانا
حدیث نمبر: 74
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ، وَهَنَّادٌ، قَالَا: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ سُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: لَا وُضُوءَ إِلَّا مِنْ صَوْتٍ أَوْ رِيحٍ . قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَسَنٌ صَحِيحٌ.
ابوہریرہ (رض) کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : وضو واجب نہیں جب تک آواز نہ ہو یا بو نہ آئے ١ ؎۔
امام ترمذی کہتے ہیں :
یہ حدیث حسن صحیح ہے۔
تخریج دارالدعوہ : سنن ابن ماجہ/الطہارة ٧٤ (٥١٥) (تحفة الأشراف : ١٢٦٨٣) مسند احمد (٢/٤١٠، ٤٣٥، ٤٧١) (صحیح)
وضاحت : ١ ؎ : یہ حدیث اس بات پر دلالت کرتی ہے کہ شک کی وجہ سے کہ ہوا خارج ہوئی یا نہیں وضو نہیں ٹوٹتا ، اور اس سے ایک اہم اصول کی طرف بھی اشارہ ملتا ہے کہ ہر چیز اپنے حکم پر قائم رہتی ہے جب تک اس کے خلاف کوئی بات یقین و وثوق سے ثابت نہ ہوجائے ، محض شبہ سے حکم نہیں بدلتا۔
قال الشيخ الألباني : صحيح، ابن ماجة (515)
صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني : حديث نمبر 74
Sayyidina Abu hurayrah (RA) reported that Allah’s Messenger ﷺ said , “It is not necessary to make ablution till one makes a sound or one breaks wind”