Sunan At-Tirmidhi 6صحیح

بیت الخلاء میں داخل ہوتے وقت کیا کہے

حدیث نمبر: 6
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ الضَّبِّيُّ الْبَصْرِيُّ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ صُهَيْبٍ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا دَخَلَ الْخَلَاءَ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الْخُبْثِ وَالْخَبَائِثِ . قَالَ أَبُو عِيسَى:‏‏‏‏ هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ.
انس بن مالک کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ جب قضائے حاجت کے لیے بیت الخلاء میں داخل ہوتے تو پڑھتے : «اللهم إني أعوذ بک من الخبث والخبائث» اے اللہ میں تیری پناہ چاہتا ہوں ناپاک جنوں اور ناپاک جنیوں سے ١ ؎۔
امام ترمذی کہتے ہیں : یہ حدیث حسن صحیح ہے۔
تخریج دارالدعوہ : انظر ما قبلہ ( تحفة الأشراف : ١٠١١) (صحیح)
وضاحت : ١ ؎ : گندی جگہوں میں گندگی سے انس رکھنے والے جن بسیرا کرتے ہیں ، اسی لیے نبی کریم ﷺ قضائے حاجت کے لیے بیت الخلاء میں داخل ہوتے وقت ناپاک جنوں اور جنیوں سے پناہ مانگتے تھے ، انسان کی مقعد بھی قضائے حاجت کے وقت گندی ہوتی ہے اس لیے ایسے مواقع پر خبیث جن انسان کو اذیت پہنچاتے ہیں ، اس سے محفوظ رہنے کے لیے یہ دعا پڑھی جاتی ہیں۔
قال الشيخ الألباني : صحيح انظر ما قبله (5)
صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني : حديث نمبر 6
Anas (RA) ibn Malik narrated that while going to the privy the Prophet ﷺ said: (I seek refuge in Allah from evil and the evil-doers, or, from impure male jnns and impure female jinns)
Sunan At-Tirmidhi - Hadith # 6