Sunan At-Tirmidhi 107صحیح
غسل کے بعد وضو کے بارے میں
حدیث نمبر: 107
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيل بْنُ مُوسَى، حَدَّثَنَا شَرِيكٌ، عَنْ أَبِي إِسْحَاق، عَنْ الْأَسْوَدِ، عَنْ عَائِشَةَ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ لَا يَتَوَضَّأُ بَعْدَ الْغُسْلِ . قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَسَنٌ صَحِيحٌ. قَالَ أَبُو عِيسَى: وَهَذَا قَوْلُ غَيْرِ وَاحِدٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَالتَّابِعِينَ أَنْ لَا يَتَوَضَّأَ بَعْدَ الْغُسْلِ.
ام المؤمنین عائشہ (رض) کہتی ہیں کہ نبی اکرم ﷺ غسل کے بعد وضو نہیں کرتے تھے۔
امام ترمذی کہتے ہیں : ١- یہ حدیث حسن صحیح ہے، ٢- صحابہ کرام اور تابعین میں سے کئی اہل علم کا قول ہے کہ غسل کے بعد وضو نہ کرے۔
تخریج دارالدعوہ : سنن النسائی/الطہارة ١٦٠ (١٥٣) ، والغسل ٢٤ (٤٣٠) ، سنن ابن ماجہ/الطہارة ٩٦ (٥٧٩) ، ( تحفة الأشراف : ١٦٠٢٥) ، مسند احمد (٦/٦٨، ١١٩، ١٥٤، ١٩٢، ٢٥٣، ٢٥٨) ، وانظر أیضا : سنن ابی داود/ الطہارة ٩٩ (٢٥٠) (صحیح)
وضاحت : ١ ؎ : یعنی : درمیان غسل جو وضو کرچکا ہے وہ کافی ہے۔
قال الشيخ الألباني : صحيح، ابن ماجة (579)
صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني : حديث نمبر 107
Sayyidah Aisha (RA) said that the Prophet ﷺ did not perform ablution after having a bath.