Sunan At-Tirmidhi 2073صحیح
بخار کو پانی سے ٹھنڈا کرنا
حدیث نمبر: 2073
حَدَّثَنَا هَنَّادٌ، حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ مَسْرُوقٍ، عَنْ عَبَايَةَ بْنِ رِفَاعَةَ، عَنْ جَدِّهِ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: الْحُمَّى فَوْرٌ مِنَ النَّارِ فَأَبْرِدُوهَا بِالْمَاءِ ، قَالَ أَبُو عِيسَى: وَفِي الْبَابِ عَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ أَبِي بَكْرٍ، وَابْنِ عُمَرَ، وَامْرَأَةِ الزُّبَيْرِ، وَعَائِشَةَ، وَابْنِ عَبَّاسٍ.
رافع بن خدیج (رض) سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : بخار جہنم کی گرمی سے ہوتا ہے، لہٰذا اسے پانی سے ٹھنڈا کرو ۔
امام ترمذی کہتے ہیں : اس باب میں اسماء بنت ابوبکر، ابن عمر، زبیر کی بیوی، ام المؤمنین عائشہ اور ابن عباس (رض) سے بھی احادیث آئی ہیں (عائشہ (رض) کی روایت آگے آرہی ہے) ۔
تخریج دارالدعوہ : صحیح البخاری/بدء الخلق ١٠ (٣٢٦٢) ، والطب ٢٨ (٥٧٢٦) ، صحیح مسلم/السلام ٢٦ (٢٢١٢) ، سنن ابن ماجہ/الطب ١٩ (٣٤٧٣) (تحفة الأشراف : ٣٥٦٢) ، و مسند احمد (٣/٤٦٤) ، و (٤/١٤١) ، وسنن الدارمی/الرقاق ٥٥ (٢٨١١) (صحیح )
قال الشيخ الألباني : صحيح، ابن ماجة (3473)
صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني : حديث نمبر 2073
Sayyidina Rafi ibn Khadij (RA) reported that Allah’s Messenger said, “Fever is intense because of the fire (of Hell), so cool it down with water.” [Bukhari 3262]