Sunan At-Tirmidhi 2050صحیح
داغ لگانے کی اجازت
حدیث نمبر: 2050
حَدَّثَنَا حُمَيْدُ بْنُ مَسْعَدَةَ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ أَنَسٍ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَوَى أَسْعَدَ بْنَ زُرَارَةَ مِنَ الشَّوْكَةِ ، قَالَ أَبُو عِيسَى: وَفِي الْبَابِ عَنْ أُبَيٍّ، وَجَابِرٍ، وَهَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ.
انس (رض) سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے اسعد بن زرارہ کے بدن کو سرخ پھنسی کی بیماری میں داغا ١ ؎۔
امام ترمذی کہتے ہیں : ١ - یہ حدیث حسن غریب ہے، ٢ - اس باب میں ابی اور جابر (رض) سے بھی احادیث آئی ہیں۔
تخریج دارالدعوہ : تفرد بہ المؤلف (تحفة الأشراف : ١٥٤٩) (صحیح )
وضاحت : ١ ؎ : اس حدیث سے معلوم ہوا کہ علاج کے طور پر بدن کو داغنا جائز ہے لیکن بلا ضرورت محض بیماری کے اندیشہ سے ایسا کرنا مکروہ ہے۔
قال الشيخ الألباني : صحيح، المشکاة (5434 / التحقيق الثانی)
صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني : حديث نمبر 2050
Sayyidina Anas (RA) said that the Prophet ﷺ had Asad ibn Zurarah branded because of the disease shawkah (prickly, redness).