Sunan At-Tirmidhi 600صحیح

عورتوں کی چادر میں نماز پڑھنے کی کراہت

حدیث نمبر: 600
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى، حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ الْحَارِثِ، عَنْ أَشْعَثَ وَهُوَ ابْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَقِيقٍ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ:‏‏‏‏ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا يُصَلِّي فِي لُحُفِ نِسَائِهِ . قَالَ أَبُو عِيسَى:‏‏‏‏ هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ، ‏‏‏‏‏‏وَقَدْ رُوِيَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رُخْصَةٌ فِي ذَلِكَ.
ام المؤمنین عائشہ (رض) کہتی ہیں : رسول اللہ ﷺ اپنی بیویوں کی چادروں میں نماز نہیں پڑھتے تھے۔
امام ترمذی کہتے ہیں : ١- یہ حدیث حسن صحیح ہے، ٢- نبی اکرم ﷺ سے اس کی اجازت بھی مروی ہے ١ ؎۔
تخریج دارالدعوہ : سنن ابی داود/ الطہارة ١٣٤ (٢٦٧) ، والصلاة ٨٨ (٦٤٥) ، سنن النسائی/الزینة ١١٥ (٥٣٦٨) ، ( تحفة الأشراف : ١٦٢٢١) (صحیح)
وضاحت : ١ ؎ : ایسے کپڑوں میں نماز نہ پڑھنا صرف احتیاط کی وجہ سے تھا ، عدم جواز کی وجہ سے نہیں ، یہی وجہ ہے کہ جب نبی اکرم ﷺ کو جس کپڑے کے متعلق پختہ یقین ہوتا کہ وہ نجس نہیں ہے ، اس میں نماز پڑھتے تھے جیسا کہ صحیح مسلم وغیرہ میں مروی ہے۔
قال الشيخ الألباني : صحيح، صحيح أبي داود (391)
صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني : حديث نمبر 600
Sayyidah Aisha (RA) said that Allah’s Messenger ﷺ did not pray in the outer covering of his wives. [Ahmed25033, Abu Dawud 367, Nisai 5381] --------------------------------------------------------------------------------