Sunan At-Tirmidhi 663ضعیف
زکوة ادا کرنے کی فضلیت
حدیث نمبر: 663
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيل، حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيل، حَدَّثَنَا صَدَقَةُ بْنُ مُوسَى، عَنْ ثَابِتٍ، عَنْ أَنَسٍ، قَالَ: سُئِلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَيُّ الصَّوْمِ أَفْضَلُ بَعْدَ رَمَضَانَ ؟ فَقَالَ: شَعْبَانُ لِتَعْظِيمِ رَمَضَانَ ، قِيلَ: فَأَيُّ الصَّدَقَةِ أَفْضَلُ ؟ قَالَ: صَدَقَةٌ فِي رَمَضَانَ . قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ، وَصَدَقَةُ بْنُ مُوسَى لَيْسَ عِنْدَهُمْ بِذَاكَ الْقَوِيِّ.
انس (رض) کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ سے پوچھا گیا : رمضان کے بعد کون سے روزے افضل ہے ؟ آپ نے فرمایا : شعبان کے روزے جو رمضان کی تعظیم کے لیے ہوں ، پوچھا گیا : کون سا صدقہ افضل ہے ؟ فرمایا : رمضان میں صدقہ کرنا ۔
امام ترمذی کہتے ہیں : ١- یہ حدیث غریب ہے، ٢- صدقہ بن موسیٰ محدثین کے نزدیک زیادہ قوی راوی نہیں ہیں۔
تخریج دارالدعوہ : تفرد بہ المؤلف ( تحفة الأشراف : ٤٤٩) (ضعیف) (سند میں صدقہ بن موسیٰ حافظہ کے ضعیف راوی ہے)
قال الشيخ الألباني : ضعيف، الإرواء (889)
صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني : حديث نمبر 663
Sayyidina Anas (RA) reported that the Prophet ﷺ was asked, “Which fast is most superior aftçr Ramadan?” He said “Sha’ban to honour Ramadan”. He was asked, “Which sadaqah is superior?” He said, “Sadaqah given during Ramadan”.