Sunan At-Tirmidhi 660ضعیف

مال میں زکوة کے علاوہ بھی حق ہے

حدیث نمبر: 660
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الطُّفَيْلِ، عَنْ شَرِيكٍ، عَنْ أَبِي حَمْزَةَ، عَنْ عَامِرٍ الشَّعْبِيِّ، عَنْفَاطِمَةَ بِنْتِ قَيْسٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:‏‏‏‏ إِنَّ فِي الْمَالِ حَقًّا سِوَى الزَّكَاةِ . قَالَ أَبُو عِيسَى:‏‏‏‏ هَذَا حَدِيثٌ إِسْنَادُهُ لَيْسَ بِذَاكَ، ‏‏‏‏‏‏وَأَبُو حَمْزَةَ مَيْمُونٌ الْأَعْوَرُ يُضَعَّفُ، ‏‏‏‏‏‏وَرَوَى بَيَانٌ، ‏‏‏‏‏‏وَإِسْمَاعِيل بْنُ سَالِمٍ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ الشَّعْبِيِّ هَذَا الْحَدِيثَ قَوْلَهُ وَهَذَا أَصَحُّ.
فاطمہ بنت قیس (رض) سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : مال میں زکاۃ کے علاوہ بھی حقوق ہیں ۔
امام ترمذی کہتے ہیں : ١- اس حدیث کی سند کوئی خاص نہیں ہے ١ ؎، ٢- ابوحمزہ میمون الاعور کو ضعیف گردانا جاتا ہے، ٣- بیان اور اسماعیل بن سالم نے یہ حدیث شعبی سے روایت کی ہے اور اسے شعبی ہی کا قول قرار دیا ہے اور یہی زیادہ صحیح ہے۔
تخریج دارالدعوہ : انظر ما قبلہ (ضعیف)
وضاحت : ١ ؎ : «إسناده ليس بذلک» الفاظ جرح میں سے ہے ، اس کا تعلق مراتب جرح کے پہلے مرتبہ سے ہے ، جو سب سے ہلکا مرتبہ ہے ، ایسے راوی کی حدیث قابل اعتبار ہوتی ہے یعنی تقویت کے قابل اور اس کے لیے مزید روایات تلاش کی جاسکتی ہیں۔
قال الشيخ الألباني : ضعيف أيضا //، المشکاة (1 / 597) ، ضعيف سنن ابن ماجة (397) //
صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني : حديث نمبر 660
Aamir reported from Fatimah bint Qays that the Prophet ﷺ said, ‘There is more due on wealth besides zakah”. --------------------------------------------------------------------------------