Sunan At-Tirmidhi 802صحیح
عید الفطر اور عید الا ضحی کب ہوتی ہے ؟
حدیث نمبر: 802
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ مُوسَى، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ الْيَمَانِ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: الْفِطْرُ يَوْمَ يُفْطِرُ النَّاسُ، وَالْأَضْحَى يَوْمَ يُضَحِّي النَّاسُ . قَالَ أَبُو عِيسَى: سَأَلْتُ مُحَمَّدًا، قُلْتُ لَهُ: مُحَمَّدُ بْنُ الْمُنْكَدِرِ سَمِعَ مِنْ عَائِشَةَ، قَالَ: نَعَمْ، يَقُولُ فِي حَدِيثِهِ: سَمِعْتُ عَائِشَةَ. قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ صَحِيحٌ مِنْ هَذَا الْوَجْهِ.
ام المؤمنین عائشہ (رض) کہتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : عید الفطر کا دن وہ ہے جب لوگ عید منائیں، اور عید الاضحی کا دن وہ ہے جس دن لوگ قربانی کریں ١ ؎۔
امام ترمذی کہتے ہیں : ١- یہ حدیث، اس سند سے حسن غریب صحیح ہے، ٢- میں نے محمد بن اسماعیل بخاری سے پوچھا : کیا محمد بن منکدر نے عائشہ سے سنا ہے ؟ انہوں نے کہا : ہاں، وہ اپنی روایت میں کہتے ہیں : میں نے عائشہ سے سنا۔
تخریج دارالدعوہ : تفرد بہ المؤلف ( تحفة الأشراف : ١٧٦٠) (صحیح)
وضاحت : ١ ؎ : دیکھئیے حدیث رقم ٦٩٧ اور اس کا حاشیہ۔
قال الشيخ الألباني : صحيح، ابن ماجة (1660)
صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني : حديث نمبر 802
Sayyidah Ayshah (RA) narrated that Allah’s Messenger ﷺ said, “The (Eid) aI-Fitr is when people break (cease to) fast and al-Adha when people make the sacrifice”. [Ibn e Majah 1660]