Sunan At-Tirmidhi 3591صحیح
حدیث نمبر: 3591
حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ وَكِيعٍ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ بَشِيرٍ، وَأَبُو أُسَامَةَ، عَنْ مِسْعَرٍ، عَنْ زِيَادِ بْنِ عِلَاقَةَ، عَنْ عَمِّهِ، قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ مُنْكَرَاتِ الْأَخْلَاقِ، وَالْأَعْمَالِ، وَالْأَهْوَاءِ . قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَسَنٌ غَرِيبٌ، وَعَمُّ زِيَادِ بْنِ عِلَاقَةَ هُوَ قُطْبَةُ بْنُ مَالِكٍ صَاحِبُ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
زیاد بن علاقہ کے چچا قطبہ (رض) کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ یہ دعا پڑھتے تھے : «اللهم إني أعوذ بک من منکرات الأخلاق والأعمال والأهواء» اے اللہ ! میں تجھ سے بری عادتوں، برے کاموں اور بری خواہشوں سے پناہ مانگتا ہوں ۔
امام ترمذی کہتے ہیں : ١- یہ حدیث حسن غریب ہے ٢- اور زیاد بن علاقہ کے چچا کا نام قطبہ بن مالک ہے اور یہ نبی اکرم ﷺ کے صحابہ میں سے ہیں۔
تخریج دارالدعوہ : تفرد بہ المؤلف ( تحفة الأشراف : ١١٠٨٨) (صحیح)
قال الشيخ الألباني : صحيح، المشکاة (2471 / التحقيق الثانی)
صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني : حديث نمبر 3591
Ziyad ibn Ilaqah reported from his uncle that the Prophet ﷺ prayed: O Allah, I seek refuge in You from evil morals and tall desires.