Sunan At-Tirmidhi 3497صحیح

باب

حدیث نمبر: 3497
حَدَّثَنَا الْأَنْصَارِيُّ، حَدَّثَنَا مَعْنٌ، حَدَّثَنَا مَالِكٌ، عَنِ أَبِي الزِّنَادِ، عَنِ الْأَعْرَجِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ لَا يَقُولُ أَحَدُكُمْ:‏‏‏‏ اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي إِنْ شِئْتَ، ‏‏‏‏‏‏اللَّهُمَّ ارْحَمْنِي إِنْ شِئْتَ، ‏‏‏‏‏‏لِيَعْزِمْ الْمَسْأَلَةَ فَإِنَّهُ لَا مُكْرِهَ لَهُ . قَالَ أَبُو عِيسَى:‏‏‏‏ هَذَا حَسَنٌ صَحِيحٌ.
ابوہریرہ (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : (کوئی شخص دعا مانگے تو) اس طرح نہ کہے : اے اللہ ! تو چاہے تو ہمیں بخش دے، اے اللہ ! تو چاہے تو ہم پر رحم فرما ١ ؎ بلکہ زور دار طریقے سے مانگے، اس لیے کہ اللہ کو کوئی مجبور کرنے والا تو ہے نہیں (کہ کہا جائے : اگر تو چاہے) ،
امام ترمذی کہتے ہیں : یہ حدیث حسن صحیح ہے۔
تخریج دارالدعوہ : صحیح البخاری/الدعوات ٢١ (٦٣٣٩) ، والتوحید ٣١ (٧٣٧٧) ، صحیح مسلم/الذکر ٣ (٢٦٧٨) ، سنن ابی داود/ الصلاة ٣٥٨ (١٤٨٣) ، سنن ابن ماجہ/الدعاء ٨ (٣٨٥٤) (تحفة الأشراف : ٣٨١٣) ، وط/القرآن ٨ (٢٨) ، و مسند احمد (٢/٢٤٣، ٤٥٧) (صحیح)
وضاحت : ١ ؎ : یعنی شبہہ اور تذبذب والی اور ڈھیلے پن کی بات نہیں ہونی چاہیئے۔ بلکہ پورے عزم ، پختہ ارادے ، اور اپنی پوری کوشش کے ساتھ دعا مانگے جیسے مجھے یہ چاہیئے ، مجھے یہ دے ، مجھے تو بس تجھی سے مانگنا ہے اور تجھ ہی سے پانا ہے وغیرہ وغیرہ۔
قال الشيخ الألباني : صحيح، ابن ماجة (3854)
صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني : حديث نمبر 3497
Sayyidina Abu Hurayrah (RA) reported that Allah’s Messenger ﷺ said, “None of you must say, ‘O Allah forgive me if You will, O Allah have mercy on me if you will:’ Rather, he must not make his request conditional because there is none to prevent Him.” [Bukhari 6339, Abu Dawud 1483, Ahmed 9975] --------------------------------------------------------------------------------